کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود شام 6 بجے تک بند، نوٹم جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو شام 6 بجے تک بند کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں، پی اے اے نے فیصلے کے لیے نوٹم بھی جاری کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کےطور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق روٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے، پی آئی اے ڈائیورٹ ہونے والی پروازوں کےمسافروں کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے جس میں ان کے قیام و طعام کا بندوبست شامل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک نوٹم جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ چند فضائی راستے اگلے 24 گھنٹے تک بند رہنے سے آگاہ کیا تھا۔
اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔
ایک علیحدہ نوٹم میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور فلائٹ ریجن میں فضائی ٹریفک کے راستے کے کچھ حصے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 9 مئی کو دوپہر 12 بجکر 20 منٹ تک تمام بلندیوں پر بند رہیں گے۔
بھارت کو پاکستان کے حملے کا خوف ستانے لگا، میچز منتقل کرنے پر غور
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام آباد اور سیالکوٹ پی آئی اے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز