سعید احمد:ملکی کی موجودہ سکیورٹی صورتحال ،پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہو  رہی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو محدود کرنے سے پروازیں متاثر ہو رہی ہیں،روٹس کی عارضی بندش ایئرلائنز کےاثاثوں ،مسافروں کی حفاظت کیلئے کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  مسافر معاملے کی نزاکت سمجھ کر ایئر لائن عملے سے تعاون کریں،مسافروں کو کال سینٹر سے بذریعہ فون آگاہی دی جارہی ہے،ڈائیورٹ پروازوں کے مسافروں کے قیام و طعام کا بندوبست کیا جارہاہے،مسافر ایئرپورٹ آمد سے قبل اپنی پروازوں کی معلومات حاصل کریں۔
 

ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بھارتی حملہ: لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند

لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر  بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی  فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ائیرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • فضائی حفاظت کے پیش نظر پاکستانی فضائی آپریشن متاثر،روٹس عارضی طور پر بند
  • کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
  • پاک بھارت کشیدگی:متعدد فضائی روٹس دوبارہ  بند، کمرشل پروازیں متاثر
  • کشیدہ صورتحال کے باعث فضائی آپریشن معطل، لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے بند
  • لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس دوپہر 12 بجے تک کیلئے بند
  • لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال
  • بھارتی حملہ: لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند
  • لاہور :فضائی حدود میں مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کیلئے دوبارہ بند کردیا گیا
  • وزیراعظم اورسیکرٹری جنرل یواین کاٹیلی فونک رابطہ، جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال