فضائی حفاظت کے پیش نظر پاکستانی فضائی آپریشن متاثر،روٹس عارضی طور پر بند
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ملکی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے . فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں.روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارتی حملہ: لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند
لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ائیرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔