چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی، چینی صدر چین میں “یوم مئی” کی مضبوط کھپت میں دنیا کو مواقع نظر آئے ہیں ، چینی میڈیا چین کا امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارتی اقدامات سے علاقائی امن واستخکام کو خطرہ : صدر زرداری ہمیشہ حمایت کرینگے : جیانگ ڑیڈونگ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات میں کہی جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک ’’آہنی برادر‘‘ ہیں۔ دونوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔ صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر اور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دریں اثناء صدر مملکت سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضوبط اور متحد کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ ملکی مجموعی صورتحال اور پی پی 52 سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔