ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ؛ ترکیہ پاکستان کا دیرینہ دوست کے طورپر کردار ادا کرنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے آج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے بعد ترکیے کی پاکستان کے ساتھ یک جہتی اور حمایت کی تعریف کی اور انہوں نے بھارت کے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس کے نتیجے میں 26 بے گناہ مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت کے بزدلانہ حملے نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یک جہتی کا اعادہ کیا۔خطے میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے پوری قوت اور طاقت کے ساتھ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، بھارت کی بغیر کوئی ثبوت فراہم کیے پہلگام واقعے میں پاکستان کو جھوٹ کی بنیاد پر ملوث کرنے کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کا جواب نہیں دیا اور اس کے بجائے جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ ریاستی رویے کا خطرناک راستہ اختیار کیا۔
صدر رجب طیب رردوان نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آج بات کی ہے اور دونوں نے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترکیہ کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور ترک قوم پاکستان کے سفارتی اقدامات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔
کرک؛ بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی، پاکستان کیلئے ہر قربانی دینےکا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کے کے ساتھ ہے اور کے لیے
پڑھیں:
دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں, شہباز شریف
بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا حوصلہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، دشمن کو کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔