پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 07 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔ 8 سے 10 مئی کے درمیان جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش طوفان اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،واسا ،پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: الرٹ جاری

پڑھیں:

پنجاب: عید الاضحیٰ پر درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے عید الاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا. جس کے مطابق 7 سے 12 جون تک پنجاب میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے دنوں میں صوبے بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ممکنہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 جون سے 12 جون تک صوبے کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے. دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے. جس کے باعث گرمی اور لو کے اثرات میں شدت کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں.بالخصوص بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی مناسبت سے خوراک، خصوصاً گوشت کے استعمال میں احتیاط برتیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آنے کوتیار، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ، الرٹ جاری
  • محکمہ موسمیات کی عید کے دوران ہیٹ ویو کی پیشگوئی
  • مون سون بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • پنجاب: عید الاضحیٰ پر درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
  • عیدالاضحیٰ پرمحکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری
  • ملک بھر میں ایک بار پھر شدید گرمی کا امکان، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • بلوچستان: عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی
  • چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع