اویس کیانی:وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام ساڑھے تین بجے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم وفاقی کابینہ کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے بریفنگ بھی دیے جانے کا امکان ہے جس میں تازہ ترین دفاعی اقدامات اور سفارتی محاذ پر پیش رفت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

حکام کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے عوامی سطح پر لائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد ملکی سیکیورٹی صورتحال نہایت حساس ہو چکی ہے جس کے باعث اعلیٰ سطح پر مشاورت اور فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ملاقات، وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہے ہیں اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ریاستی ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں۔گورنر بلوچستان نے سپیکر قومی اسمبلی کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان حکومت کے درمیان مضبوط روابط صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے وفاق کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں کا بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور وفاقی اداروں میں بلوچستان کی موثر نمائندگی پر بھی اتفاق کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ایوان میں سپیکر سردار ایاز صادق کے غیر جانبدارانہ کردار اور پارلیمانی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے پر ان کی قیادت کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  •  وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس
  • اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ملاقات، وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
  • پنجاب کابینہ: کم از کم اجرات 40 ہزار کرنے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی
  • اسمال انڈسٹریز کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
  • پنجاب کابینہ، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری
  • پنجاب کابینہ اجلاس؛ کم از کم میں اضافہ، صنعتی ورکرز کیلئے مفت فلیٹس کی منظوری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
  • سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پی ٹی آئی کا احتجاج
  • حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا