وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔  وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہر طبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود پیمانے پر جنگ چھڑ جانے کے بعد پنجاب اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہر طبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسز اور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ کامیابی انشاء اللہ ہمارا مقدر ہو گی۔ دریں اثناء بھارت کی جانب سے حملے کے بعد پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں ایمرجنسی نافذ وفاقی وزیر صحت کی گئی گئی ہے

پڑھیں:

حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے، دنیا بھر میں معاشی نظام بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور کئی ممالک اپنے معاشی ڈھانچے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان میں کارپوریٹ منافع میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت عالمی سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مضبوط ایکو سسٹم فراہم کرتی رہے گی۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ حب بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے، جب کہ حکومت کا فوکس آئی ٹی اور میری ٹائم سیکٹر پر ہوگا تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے، پائیدار معاشی ترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، ڈیجیٹلائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی، قومی آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، 9 لاکھ نئے فائلرز کا اضافہ ہوا ہے، مصر نے ایف بی آر اصلاحات سے سیکھنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اے آئی پر مبنی ترقی کے لئے ایکو سسٹم تشکیل دینا ہوگا، بلیو اکانومی کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا: وزیر خزانہ
  • حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خزانہ
  • پنجاب،میٹرک امتحانات 3 مارچ 2026سے شروع ہونگے، تعلیمی بورڈز کا اعلان
  • عدالت کی پیمرا کو منشیات کےخاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات
  • اب ہم نے نئی معاشی بلندیوں کو چُھونا ہے، عطا تارڑ
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد