بھارت کا بزدلانہ حملہ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہرطبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
بھارت کا بزدلانہ حملہ اور پاکستان کا منہ توڑ جواب
بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کرکے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر مختلف ہتھیاروں سے بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے۔ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہید،35 زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔
بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جب کہ پاکستانی حملے میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایمرجنسی نافذ اسپتالوں میں گئی ہے
پڑھیں:
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، ڈپٹی کمشنر
دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری ہو گی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔