مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
بھارت کے میزائل حملوں کے بعد مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
مظفرآباد کے علاقہ شنوائی نالہ سے 2 بچیاں زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کی گئی ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری
سٹی 42 : گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاء کے لئے خوشخبری آگئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، جس کے مطابق تحریری امتحانات 20 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔ پہلا پرچہ کریمنل لاء ون کا پرچہ ، 20 اکتوبر کو صبح 9 سے 12 بجے تک ہوگا۔ کریمنل لاء ٹو کا پرچہ 21 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ سول لا-ون کا پرچہ 22 اکتوبر جبکہ سول لا-II کا پرچہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
ڈیٹ شیٹ کے مطابق انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، اردو کا پرچہ 27 اکتوبر پیر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ جنرل نالج کا پرچہ 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگا۔
تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا۔