عمران خان نے اپنی رہائی سے قبل مائنز اینڈ منرلز بل اسمبلی میں پیش نہ کرنے کی ہدایت کردی، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری 2 بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی تاہم مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری بہنوں نے عمران خان کو تاکید کی ہے کہ آئندہ لسٹ میں جس وکیل کا نام نہ ہو آپ ان سے ملاقات نہ کریں کیوں کہ وہ لوگ باہر آکر باتوں کو توڑ مروڑ کر پھیلاتے ہیں، عمران خان کو بتایا گیا کہ وی لاگرز کی تعریف آپ کے اکاؤنٹ سے کی گئی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی، علیمہ خان پھر نظر انداز
علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ جب تک وہ رہا ہوکر خود نہیں دیکھتے مائنز اینڈ منرلز کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور کو بھی پیغام پہنچایا کہ وہ ملاقات کے لیے میرے پاس کیوں نہیں آتے، نواز شریف سے پالیسی پوچھنے کے لیے ان کی پوری کابینہ لندن اور جیل جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: قید تنہائی میں رکھنے سے عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، علیمہ خان
Breaking Breaking ????????
علیمہ خان نے بھائی کا بیانیہ باہر پہنچا دیا۔۔۔ میرے اکاونٹ سے کسی کی کوئی تعریف نہیں ہوگی۔!!
جب تک میں خود باہر نہیں آؤں گا کوئی مائنز بل منظور نہیں ہو گا ۔۔
لسٹ سے باہر کوئی مجھ سے نہیں ملنے آیے گا pic.
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) May 6, 2025
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سختی سے تاکید کی ہے کہ ان سے ملے اور پالیسی لیے بغیر کوئی بھی کسی اپیکس کمیٹی یا کسی بھی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگا، انہوں نے جنید اکبر کو پیغام دیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک وہ چلائیں اور اپنی توجہ اس کو دیں، الیکشن کمیشن اور ٹریبونل کے آگے احتجاج کریں اور پیٹیشن دائر کریں۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کی بھی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل علیمہ خان عمران خان مائنز اینڈ منرلزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل علیمہ خان مائنز اینڈ منرلز علیمہ خان نے نے کہا کہ
پڑھیں:
جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ویڈیو لنک کےذریعے حاضری سےمتعلق ایس او پیز لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے ہیں جس کی کاپی اے ٹی سی کورٹ کےاندراور باہر آویزاں کردی گئی ہے۔
ایس او پیز کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی اور سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا۔
بہاولپور: ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 بچوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی
ایس او پیر کے تحت عدالت کے اندر موبائل فون یاریکارڈنگ ڈیوائس لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پرفوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔
اس کے علاوہ کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کرسکے گا۔