بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ 2 بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کو ناکے پر روک لیا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ ان کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔
اس سے قبل قاسم زمان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے بہنوں کو ملاقات کے لئے آگے بھیج دیا، بانی پی ٹی آئی کی اس سے پہلے اہلیہ سے ملاقات جاری تھی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کو ناکے پر روک لیا۔
علیمہ خان اور کارکنوں نے گورکھ پور ناکہ پر ٹریفک بلاک کر دی اور احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل کی جانب پیش قدمی کی، جس کے بعد کارکن اور پولیس آمنے سامنے آ گئے، پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی کو بھی اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ عبدالقیوم نیازی کو دہیگل ناکے پر پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روکا۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل ملاقات کی پولیس نے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا بچوں سے رابطہ ؛ علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا
ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات بحال کردی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی،بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے انہوں نے کبھی نہیں کہا انکے بچے احتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئینگے، انکے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا انکے بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہئے،بانی مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا۔
عمران خان نے کہا ہے علی امین گنڈا پور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کرسکتا تو اسے استعفی دے دینا چاہیئے علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا