بھارت سے آنے والے پاکستانی مریضوں کا علاج مفت ہوگا : مریم نواز : سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، جرائم میں کمی پر لاہور پویس کو شاباش
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن اورخرم خان ورک موجود تھے۔ باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی و سیاسی امور، بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز شریف نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو پنجاب اسمبلی کے امور بطریق احسن سرانجام دینے کو سراہا۔ سپیکر نے مریم نواز کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ گھر بنانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پراجیکٹس کو سراہتے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن نے وزیراعلیٰ کے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ میں دلچسپی کو سراہا۔ رکن پنجاب اسمبلی خرم خان ورک نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے مریم نواز کی ترقیاتی منصوبوں میں مشاورت کو قابل تحسین قرار دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم شعبوں پر حکومت کام کررہی ہے۔ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ پورے صوبے میں روٹی کی قیمت دیگر صوبوں سے کم ہے۔ موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواشریف نے لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ سے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ملاقات کی۔ مریم نواز کی طرف سے پولیس ٹیم کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ مریم نواز نے کرائم ریٹنگ میں کمی پر پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور لاہور میں جرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہری کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے۔ شہری امن و امان کے قیام کے لئے پولیس سے تعاون و معاونت کریں۔ رینکنگ متعارف کرانے سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں کرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ کرائم کا گراف نیچے آنا شاندار پولیسنگ کا نتیجہ ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ کی کارکردگی کی بنیاد پر کرائم انڈکس میں لندن اور نیویارک سے محفوظ شہر قرار دیا جانا اہم سنگ میل ہے۔ سی ٹی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے۔ ’’کے پی آئی‘‘ متعارف کرانے سے پولیس اور انتظامیہ کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔ پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا۔ ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انڈیا سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کے مفت علاج کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انڈیا سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مریم نواز نے شورکوٹ کے قریب حادثے میں 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے اور کوٹ مومن میں آٹے کے ڈرم میں دم گھٹنے سے 6 بچے اور بچیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی مریم نواز نے ا نے والے انڈیا سے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کا 22واں قافلہ روانہ کر دیا۔
امدادی سامان خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مصر کے راستے غزہ بھیجا گیا۔ اس کھیپ میں آٹا، چاول، مکئی، ریڈی ٹو ایٹ پیکٹ، کوکنگ آئل اور فروٹ کاک ٹیل شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
مجموعی طور پر پاکستان اب تک غزہ کے لیے 2127 ٹن امدادی سامان بھیج چکا ہے۔
اس موقع پر ایئرپورٹ پر رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الخدمت فاؤنڈیشن این ڈی ایم اے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف