پاک بھارت کشیدگی میں نواز شریف کا بیان اہمیت کا حامل ہوگا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان اہمیت کا حامل ہوگا۔
وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے موجودہ کشیدہ صورت حال پر نواز شریف کو بریفنگ دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہت سے معاملات پر ان سے مشورہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے میدان میں آگئے، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی طرف سے جو بھی رہنمائی مل رہی ہوگی وہ پاکستان کے بہتر مفاد کے لیے ہی ہوگی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ اس صورتحال میں نواز شریف کا جو بھی کردار ہوگا وہ سب کے لیے رہنمائی کا باعث بنے گا۔ نریندر مودی کے اقدامات کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں، نواز شریف کے لیے بھی یہ صورت حال یقیناً قابل قبول نہیں ہوگی۔
ملک احمد خان نے کہاکہ نواز شریف نریندر مودی سے کسی ذاتی تعلق کی بنیاد پر معاملہ فہمی کی بات کریں لیکن معاملات اب بہت آفیشلی ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے سفارتی محاذ پر بہت اچھا کردار ادا کیاانہوں نے کہاکہ امریکا نے پہلگام واقعہ پر اس بات کی تائید کی ہے کہ ایک آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے، اس وقت جو خارجہ پالیسی اپنائی گئی ہے اس کی مثال مجھے ماضی میں نظر نہیں آتی۔ پاکستان نے سارے محاذوں پر اپنا نکتہ نظر پیش کیا، جس کے بعد ہندوستان کے بیانیے کو پذیرائی نہیں مل رہی۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے ساتھ بگڑے تعلقات کو سنوارنے کی ضرورت ہے، نواز شریف
عمران خان کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ممکن ہےایک سوال کے جواب میں اسپیکر ملک احمد خان نے کہاکہ عمران خان کے جرائم کی ایک لمبی لسٹ ہے، جس کے باعث وہ جیل میں ہیں، اگر ان کو رہائی ملتی ہے تو یہ عدالت کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ میں نہیں سمجھتا کہ انہیں باہر آنا چاہیے لیکن عدالت کی جانب سے کوئی ریلیف دیا جاتا ہے تو ان کی رہائی ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر پنجاب اسمبلی امریکا پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت تعلقات شہباز شریف ملک احمد خان نریندر مودی نواز شریف نواز شریف کا بیان وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی امریکا پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت تعلقات شہباز شریف ملک احمد خان نواز شریف نواز شریف کا بیان وزیراعظم پاکستان وی نیوز اسپیکر پنجاب اسمبلی نواز شریف کا ملک احمد خان نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔