بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے اہلخانہ اڈیالہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اڈیالہ جیل — فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے اہلِ خانہ اڈیالا جیل پہنچ گئے۔
بشریٰ بی بی کی فیملی ممبران میں ان کی بیٹی مبشرہ اور بھابی مہرالنساء جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمیٰ خانم اور کزن قاسم خان اڈیالا جیل پہنچ گئے۔
اڈیالا جیل جانے والے راستے پر پولیس نے ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی کو پولیس نے ناکے پر روک دیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست بھیجی گئی ہے۔ پولیس عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔
نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے، عدالتی احکامات کی توہین پر عدالت کو دیکھنا چاہیے۔ ملک میں آئین اور قانون کہیں نظر نہیں آرہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
پڑھیں:
وزیرداخلہ کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ نے کہا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی تھی، وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا۔انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود زیاد ساتھیوں کو بچاتے رہے، زخموں کی بھی پروا نہیں کی،شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا، ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہوں اور رہوں گی۔