اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی حکام، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں، کاروباری فرموں اور اداروں سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

وزیر خزانہ دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ دورہ کے دوران جیفریز کے زیر اہتمام ’’پاکستان تک رسائی کے دن‘‘ کے عنوان سے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے

وزیر خزانہ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ’’پاکستان میں اے آئی، کان کنی اور ہیلتھ کئیر سمیت دیگر شعبوں میں حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں‘‘ کے موضوع پر گول میز مذاکرے میں بھی شریک ہوں گے۔ ان دونوں مذاکروں میں وزیر خزانہ کے ساتھ وزیر اعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری محمد علی بھی شریک ہوں گے۔

وزیر خزانہ دورہ کے دوران برطانیہ کے ہِز میجسٹی ٹریڑری ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کریں گے اور ٹریڑری فنانشل سیکریٹری لارڈ لیورمور اور ان کے رفقا سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خزانہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کا دورہ کریں گے اور برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش نکلس فالکنر اور اعلیٰ حکام سے ملیں گے۔

اسکے علاوہ، وزیر خزانہ برطانیہ کے آفس فار بجٹ ریسپانسبلٹی کا دورہ کریں گے اور چیئر رچرڈ ہیوز اور ان کی سینئیر ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خزانہ بینک آف انگلینڈ کے مرکزی دفاتر کا دورہ کریں گے اور گورنر اینڈریو بیلی اور ان کی ٹیم سے ملیں گے۔

دورے کے دوران ڈوئچے بینک اور اسٹینڈر چارٹرڈ بینک کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر خزانہ برطانیہ کی گورنمنٹ کمیونی کیشن سروس کے سی ای او سائمن باوٴ اور رفقا سے بھی ملیں گے جبکہ وزیر خزانہ کارگل گلوبنگ ٹریڈنگ یو کے کے ہیڈ مارکس ہال اور برٹش امریکن ٹوبیکو کے حکام سے بھی ملیں گے۔

وزیر خزانہ، مشیر برائے سرمایہ کاری محمد علی کے ہمراہ پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام مقامی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے ساتھ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ منتخب بین الاقوامی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے سوال و جواب کی نشستوں میں بھی شریک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا دورہ کریں گے اور بھی شریک ہوں گے سرمایہ کاری سے ملاقات کے دوران ملیں گے

پڑھیں:

صدرِ مملکت کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

سٹی 42 : نیول ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیول چیف نے انہیں میری ٹائم سکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے اُن کا استقبال کیا۔ صدرِ مملکت کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اپنے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 

اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف

نیول چیف نے صدرِ مملکت کو میری ٹائم سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، ساتھ ہی انہیں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق" میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر آصف علی زرداری نے  "معرکہ حق" کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی سے دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی۔ 

شہر میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنےوالامافیاسرگرم

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • نجکاری کمیشن پی آئی اے کی نیلامی میں ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ناکام
  • ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا
  • پاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے عمان کا 15 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • صدرِ مملکت کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
  • حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ 15 سالہ زیرو کوپن بانڈ جاری
  • پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں مزید اضافہ کرنے کی تیاریاں
  • سرکاری اور اسلامک بانڈز کے تاریخی اجرا اور نیلامی سے حکومت کو 12 کھرب کی آمدن
  • امریکا کے جنگی اثاثے، ایران کہاں، کہاں جوابی کارروائی کر سکتا ہے؟
  • نواز شریف وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ
  • چینی صدر دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ