وفاقی وزیر خزانہ لندن روانہ، دورے کا شیڈول سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وقاض عظیم:وزیر خزانہ برطانوی حکام، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بنکوں، کاروباری فرموں اور اداروں سے ماقاتیں کریں گے، وزیر خزانہ دورہ کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ دورہ کے دوران جیفریز کے زیر اہتمام "پاکستان تک رسائی کے دن" کے عنوان سے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے، وزیر خزانہ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ "پاکستان میں اے آئی،کان کنی اور ہیلتھ کئیر سمیت دیگر شعبوں میں حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں" کے موضوع پر گول میز مذاکرے میں بھی شریک ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
ان دونوں مذاکروں میں وزیر خزانہ کے ساتھ وزیر اعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری محمد علی بھی شریک ہوں گے، وزیر خزانہ دورہ کے دوران برطانیہ کے ہِز میجسٹی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کریں گے۔
وزیر خزانہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش نکلس فالکنراوراعلیٰ حکام سے ملیں گے۔
وزیر خزانہ برطانیہ کے آفس فار بجٹ ریسپانسبلٹی کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ بنک آف انگلینڈ کے مرکزی دفاتر کا دورہ کریں گے، دورہ کے دوران ڈوئچے بنک اورسٹینڈر چارٹرڈ بنک کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا
وزیر خزانہ برطانیہ کی گورنمنٹ کمیونی کیشن سروس کے سی ای او سائمن باؤ اور رفقا سے بھی ملیں گے، وزیر خزانہ کارگل گلوبنگ ٹریڈنگ یو کے کے ہیڈ مارکس ہال اور برٹش امریکن ٹوبیکو کے حکام سے بھی ملیں گے۔
وزیر خزانہ، مشیر برائے سرمایہ کاری محمد علی کے ہمراہ پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام مقامی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے ساتھ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے، وزیر خزانہ منتخب بین الاقوامی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے سوال و جواب کی نشستوں میں بھی شریک ہوں گے۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھی شریک ہوں گے کا دورہ کریں گے دورہ کے دوران سرمایہ کاری
پڑھیں:
ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے کوشاں ہیں،اسحاق ڈار
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ
دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب
نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالرز بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دو طرفہ تجارت کے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملک تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے، ایران اور پاکستان ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول کی فراہمی کے لیے پْرعزم ہیں، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔