عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سٹی42 : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 درخواست ضمانت پر تک ملتوی بی بی کی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے پر مدعی مقدمہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ سابق ایم پی اے کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارلس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے اسپتال میں جاکر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وہاں کیا کرنے گئے تھے؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے طلبا کے وظیفے کے مسئلے پر نرسنگ اسکول گئے تھے، طلبا نے وظیفے کی عدم ادائیگی پر سابق ایم پی اے سے رابطہ کیا تھا، سابق ایم پی اے پر تشدد کیا گیا، دانت بھی توڑ دیئے گئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ملزم کا بیان ریکارڈ ہوا؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر ملزم کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مقدمے کے چالان میں بھی ملزم کا نام شامل ہے۔ ملزم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ عدالت نے ملزم عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔