سانحہ 12 مئی کیس: آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں 2007ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے ملزم زاکر کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: ملزم عبید کے ٹوکی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز کو نوٹس
سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز 90 سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز کو نوٹس جاری کردیا۔
سندھ کی عدالت عالیہ میں ایم کیو ایم مرکز سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عبید کے ٹو کو 1998 کے مقدمے میں غیرموجودگی میں عمرقیدکی سزا سنائی گئی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز 90 سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران مدعیٔ مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کر لیا۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے ہمارے جوانوں پر فائرنگ کر کے قتل کردیا، آپ کہہ رہے ہیں چھوڑ دیں۔
عدالت کے ریمارکس میں کہا گیا کہ خطرناک ملزم ہے، جیل میں رہے تو اچھا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس عمر سیال نے کہا کہ اس ملزم کےلیے فائرنگ کرنا تو عام سی بات ہے۔ جس کے جواب میں ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم دیگر مقدمات سے بری ہوچکا یے، صرف ایک کیس میں جیل میں ہے۔
جس پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ملزم دیگر مقدمات میں بری ہوچکا تو اس کیس میں بھی بری کردیں؟
عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔