لال قلعے کا قبضہ دلوایا جائے، مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ عدالت پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے بھارتی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لال قلعے کا قبضہ انہیں دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ
عدالت نے سلطانہ بیگم کی درخواست پر مؤقف اختیار کیاکہ اگر ہم آپ کو لال قلعے کا قبضہ دے دیتے ہیں تو پھر آپ کی جانب سے آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگے جائیں گے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنا نے سلطانہ بیگم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ لال قلعے کا قبضہ نہیں دیا جا سکتا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلطانہ بیگم اس سے قبل دہلی ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرچکی ہیں، اور ہائیکورٹ نے دو بار ان کی درخواست مسترد کی۔۔
ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب 150 برس گزر چکے ہیں، اس لیے یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں اورنگزیب کا مقبرہ مسمار کرنے کا فیصلہ، مہاراشٹر میں مذہبی منافرت کی آگ بھڑک اٹھی
واضح رہے کہ لال قلعہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقعہ ہے، جس کی ایک تاریخی حیثیت ہے، یہ مغلیہ حکمرانوں کی رہائشگاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی سپریم کورٹ بہادر شاہ ظفر پڑپوتے کی بیوہ درخواست مسترد دہلی ہائیکورٹ قبضہ لال قلعہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی سپریم کورٹ بہادر شاہ ظفر درخواست مسترد دہلی ہائیکورٹ لال قلعہ وی نیوز لال قلعے کا قبضہ سلطانہ بیگم
پڑھیں:
رکاوٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے درخواست دیں، ویزا مل جائے گا: طلال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ویزا یا نائیکوپ کی ضرورت ہے تو جاری کیا جائے گا۔ ویزا کیلئے اپلائی کیا ہے تو ان کو مل جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزا درخواست کا ٹریکنگ نمبر مجھے بھجوا دیں ان کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہئے۔ قومی مسائل پر بات چیت کیلئے کئی مرتبہ کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، بچوں کا نائیکوپ گم ہو گیا دوبارہ دینے میں کوئی مسئلہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کا صدر ٹرمپ سے مدد مانگنے سے متعلق سوال پر طلال چودھری نے کہا کہ بانی تو امریکی غلامی سے آزادی کا کہتے ہیں، بچے کہتے ہیں امریکی مدد سے والد کو آزاد کرائیں گے، ان دونوں باتوں میں تضاد ہے۔