تہران میں پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
چار روزہ مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا، افغان وفد نے بار بار گفتگو کے اصل مسئلے سے رُخ موڑا اور کلیدی نکتے سے انحراف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے۔ مذاکرات کا واحد ایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی کی برطانوی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں برطانوی وزیرِ خارجہ یو ویٹ کوپر سے ملاقات کی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور برطانوی وزیرِ خارجہ یو ویٹ کوپر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں برطانوی ہوم آفس کے وزیرِ مملکت ایلیکس نوریس بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یو ویٹ کوپر سے ملاقات ہمیشہ کی طرح خوشگوار رہی۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ