مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر  پیپلزپارٹی اور  ن لیگ میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا وزیراعظم آئینی عہدوں پر زیرالتواء تعیناتیاں کرا کے انتخابات کی راہ ہموارکرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونےکے بعد ن لیگ کے وزراء مستعفی ہو جائیں گے اور مسلم لیگ ن عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کےبعد اپوزیشن بینچز  پر بیٹھے گی۔

ریونیو میں اضافے کیلئے پی آئی اے کا ریاض ائیرکیساتھ تاریخی کارگو معاہدہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق مستعفی نہ ہوئےتوکسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد لائی جائےگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے 27 اراکین کی سادہ اکثریت درکار ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حمایت کےبعد پیپلزپارٹی نے 36 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد

پڑھیں:

وزیرِاعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب جمع کرائی جائیگی؟

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منگل کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کب جمع کرائی جائے گی؟ اس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منگل کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ساتھ متبادل قائدِ ایوان کا نام پیش کرنا بھی لازمی ہے، پیپلز پارٹی نے تاحال نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے لیے متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم چودھری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی: ذرائع
  • وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی: ذرائع
  • آزاد کشمیر ان ہاؤس تبدیلی: معاملہ مزید پیچیدہ، تحریک عدم اعتماد آئی نہ وزیراعظم نے استعفیٰ دیا
  • پیپلزپارٹی کی ڈیڈلائن گزر گئی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ موخر
  • پیپلز پارٹی کی تحریکِ عدم اعتماد تیار، وزیراعظم آزاد کشمیر کا مستعفی ہونے سے انکار
  • آزاد کشمیر: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر متفق
  • وزیرِاعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب جمع کرائی جائیگی؟
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا جانا ٹھہر چکا، پی پی کو 28ممبران کی حمایت مل گئی
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے کرلیے