اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم عرب ممالک  کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔ مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل کے  ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات  چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔ فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر کے  ان دوروں  سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے۔  آرمی چیف  کی فعال عسکری سفارتکاری  پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث ہے۔ معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل

-- تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

--تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔

--تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جدید جنگی ماحول میں پھرتی، درستی، مؤثر حالات سے آگاہی اور بروقت فیصلہ سازی ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

--تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز اور انتہا پسند نظریات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل نے فاتح پاک آرمی کو ٹرافی پیش کی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کی خودمختاری قائم ہے، بلاول بھٹو
  • پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں؛ چیف آف ڈیفنس فورسز
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ، جنگی تیاریوں کا جائزہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کاگوجرانوالہ ،سیالکوٹ گیریژن کادورہ
  • نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف
  • 9 مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا،خواجہ آصف کا انکشاف
  • 9 مئی واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ تھے: خواجہ آصف
  • ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں ،فیلڈ مارشل