اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔

بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔

مستونگ؛نامعلوم کی گاڑی پر فائرنگ ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: درخواست ضمانت پر بانی پی ٹی ا ئی تک ملتوی بی بی کی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ اور دلائل کے لیے طلب رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں خارج کردیں جبکہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات میں درخواستگزار کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں ۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ 9 مئی کیس: فیروزآباد تھانے میں درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی
  • عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی رہائی روک دی
  • 26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری روک دی
  • منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے کیخلاف مقدمے کی سماعت میں پیش رفت
  • شاہ محمود قریشی ودیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت سانحہ 9 مئی کی11 مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 10 مئی تک ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر