ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو دیگر وکلاء کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پولیس نے روک لیا۔
اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم سب کا بانی پی ٹی آئی سے ملنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں اور یہ معاملہ عدالت کے سامنے رکھتے رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے بانی کی بہنوں کے انکار کی تعریف کردی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر بانی سے مشاورت کرنی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ سینیٹر علی ظفر، نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر کو بھی گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔