مولانا فضل الرحمٰن نے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے پارٹی سے مشاورت کےلیے وقت مانگا اور پھر انکار کیا، مقامی سیاست سے متعلق اُن کے کچھ خدشات تھے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کو خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے، ان کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ مجوزہ معدنیات بل سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا بیان آچکا، وزیراعلیٰ معدنیات بل پر پہلے بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہوگی تو معدنیات بل پاس ہوگا ورنہ نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن گرینڈ الائنس میں بانی پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم
پڑھیں:
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی امور میں مداخلت کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا۔
ڈاکٹر ثمرین حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ منظور ہونے تک روزمرہ کے امور انجام دیتی رہیں گی۔
انھوں نے کہا کہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیں گی، میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے دیں گی نہ باڈیز میں تقرری کریں گی۔
ڈاکٹر ٹمرین کا کہنا تھا کہ صرف اپنا لیپ ٹاپ اور اپنی گاڑی دفتر سے ساتھ لائی ہوں، سرکاری ڈرائیور بھی یونیورسٹی چھوڑ دیا تھا جبکہ سرکاری گاڑی کبھی زیر استعمال نہیں رہی۔