سانحہ 9 مئی: حلیم عادل، خرم شیر زمان ودیگر پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں پر سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔
ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، آئینی بنچ
سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروز آباد پولیس نے درج کیا تھا، ملزمان میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، راجہ اظہر، فہیم خان، عالمگیر خان اور دیگر شامل ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے ریاست کیخلاف نعرے بازی کی، ملزمان نے لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسایا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حلیم عادل
پڑھیں:
راولپنڈی: 9 مئی کیسز میں 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیسز میں 20 مجرمان کو 6، 6 چھ ماہ قید جبکہ 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
راولپنڈی کی اے ٹی سی کورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کیسز کی سماعت ہوئی۔ ملزمان پر ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام تھا۔
کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔
ملزمان نے آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی کروائی۔
ملزمان نے دوران ٹرائل اقبال جرم کیا، عدالت کے روبرو اقبالی بیان قلمبند کروائے۔
ملزمان 2 سال سے ضمانتوں پر تھے، عدالت نے ضمانتوں پر رہا ملزمان کو حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔