صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض جیل سے رہا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی متحرک کارکن صنم جاوید کے شوہر پروفیسر عتیق ریاض کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایف آئی اے نے ایک ہفتہ قبل پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عتیق ریاض کی رہائی عمل میں آئی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق عتیق ریاض کو عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے مبینہ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد کی ترسیل اور پھیلاؤ میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم، عدالت سے ضمانت حاصل ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے ایک ہفتہ قبل کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، جس کے بعد ایف آئی اے نے عتیق ریاض کو تحویل میں لے لیا۔
صنم جاوید اس وقت 9 مئی کے احتجاجی کیسز کے سلسلے میں عدالتی کارروائیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہیں 8 فروری کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تھانہ اسلام پورہ میں درج مقدمہ نمبر 486 کے تحت صنم جاوید، عالیہ حمزہ، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ اور دیگر 35 نامعلوم افراد پر ریاست مخالف نعرے بازی اور اشتعال انگیز تقاریر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے میں پیش رفت کی جا رہی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صنم جاوید عتیق ریاض
پڑھیں:
پہلے شوہر سے طلاق 36 سال بعد کیوں لی؟ بشریٰ انصاری کا پہلی بار بے باک انکشاف
سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی کے اختتام سے متعلق برسوں بعد پہلی بار بے باک انداز میں انکشاف کردیا۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ نے اعتراف کیا کہ انھوں نے مالی مجبوریوں کی وجہ سے پہلے شوہر سے طلاق تاخیر سے نہیں لی تھی بلکہ اس تاخیر کی وجہ دل سے جڑی الجھنوں اور وقت کا تقاضا تھیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت جلدی لگ جاتی ہے اور انسان کو کمزور کر دیتی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ میری بیٹیاں بھی بڑی ہو رہی تھیں۔ اس لیے طلاق کا فیصلہ کرنے میں جھجھک کا شکار رہی۔ اگر جلد بازی کرتی تو شاید زندگی میں اور بڑی غلطی ہوجاتی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بشریٰ انصاری نے 36 سالہ شادی کے خاتمے کے بعد سابق شوہر کی خامیاں گنوادیں
اداکارہ بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ کم عمری میں طلاق کا فیصلہ کرلیتیں تو ممکن تھا کہ وہ کسی غلط انسان سے دوسری شادی کر بیٹھتیں۔
بشریٰ انصاری نے تسلیم کیا کہ شادی جیسے رشتے کو چند سال سمجھنے اور پرکھنے کا وقت دینا چاہیے۔ چھوٹے چھوٹے اختلاف پر طلاق لے لینا بھی حل نہیں ہے۔
تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کچھ برس انتظار کے بعد بھی کچھ تبدیل نہ ہو تو پھر زبردستی رشتہ نہیں چلایا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جو 36 سال بعد طلاق پر ختم ہوئی۔
ان کی دوسری شادی ڈراما نگار اقبال حسین سے ہوئی، جس کا اعتراف اداکارہ نے مئی 2023 میں کیا تھا، تاہم شادی کی صحیح تاریخ آج بھی ایک راز ہے۔