2025-09-20@07:24:06 GMT
تلاش کی گنتی: 7444
«عتیق ریاض»:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)مصری شاہ پولیس نے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھر سے پارک سیر کے لیے جانے والے لڑکے کو زبردستی گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے) مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
خضدار(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں گھر کے سات محافظ معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے گھر کی بیرونی دیوار پر دستی بم پھینکا جس سے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جو علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش...
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمان کے خلاف میچ میں ٹاس کے وقت ٹیم میں تبدیل کھلاڑیوں کے نام بھول گئے۔ ٹاس جیتنے کے بعد جب پریزینٹر روی شاستری نے ان سے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق پوچھا تو سوریا کمار سوچ میں پڑگئے۔ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ لیکن ٹاس کے موقع پر کپتان سوریا کمار نے ہرشت کا نام لیا تاہم دوسرے کھلاڑی کا نام انہیں یاد نہ آسکا۔ سوریا کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں روہت شرما بن گیا ہوں‘۔ https://x.com/GURmeetG9/status/1969040281149354344 واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ دو مرتبہ ایسا ہوچکا ہے کہ وہ ٹیم میں تبدیل کیے گئے کھلاڑیوں کا نام...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں سُپر فور ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دینے لگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راونڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ یہ خدشہ اس وقت پیدا ہوا جب وہ گروپ اے کے میچ میں عمان کے خلاف فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ کرکٹنگ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 15ویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کا سر زمین...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے جس کے تحت تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اقدام غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے، اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ...
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، جناب ہارون اختر خان نے ازبکستان کے فارما پارک اور ٹیکنو پارک کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ دورے کے دوران، جناب ہارون اختر خان نے ازبک ٹیکنو پارک میں تیار کی جانے والی جدید گھریلو اور الیکٹرانک مصنوعات کو سراہتے ہوئے انہیں "قابلِ تعریف” قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سولر واٹر ہیٹرز کی مشترکہ تیاری نہ صرف توانائی کے شعبے میں مفید ثابت ہوگی بلکہ عوام کو سستی توانائی کی فراہمی کا ذریعہ بھی بنے گی۔ مزید برآں، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید گیس اور بجلی کے میٹرز کی مشترکہ تیاری پر بھی تبادلۂ خیال...
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر فہد احمد کے کنگنا رناوت سے متعلق بیان سے اختلاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل یوتھ کانگریس (شرد پوار گروپ) کے صدر اور اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد نے ایک بیان میں اداکارہ سے سیاستدان بننے والی بالی ووڈ اسٹار کنگنا کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دیا تھا۔ بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جوڑے سے کہا گیا کہ وہ کنگنا رناوت کو ایک ہیش ٹیگ دیں۔ جس پر فہد احمد نے جواب دیا #BadPolitician، کیونکہ کنگنا منڈی کی رکنِ پارلیمان ہوتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکیں۔ فہد احمد کا کہنا تھا کہ کنگنا...
احمد منصور: پاکستان اور چین کا اشتراک،زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت، زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط،ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قیصر شیخ کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے بزنس کمیونٹی کی گفتگو حوصلے کا سبب ہے۔ 78 سال میں ہم علم کی تقسیم کا ذمہ ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔ ہر شعبہ زندگی میں ماہرین پیدا کرنا ہوں گے جو ملک کی ضرورت پوری کر سکیں۔ وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر شیخ نے کہا بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں قوم کی فتح ہوئی۔ سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔ کچھ سیاسی جماعتیں ایک ٹیبل پر بیٹھنے کو تیار نہیں۔ فضل الرحمن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ریاست کا موقف ہے مذاکرات ہوں گے۔ اگر صلح...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں بانی پی ٹی آئی کے چیلوں نے ہم پر جملے کسے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو سعودی سرزمین پر وہ عزت ملی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی، اب پتا چلا سبز پاسپورٹ کی عزت کیا ہوتی ہے
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی،جس کی وجہ سے ایران پر پابندیاں مستقل ختم کرنے کی قرارداد منظور نہ ہو سکی۔2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-12 ارومچی، کاشغر (صباح نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ چین کے شہر ارومچی میں صدر مملکت آصف زرداری کی موجودگی میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پہلی مفاہمت کی یادداشت لویانگ ماڈرن بائیو ٹیکنالوجیز اور حکومت سندھ کے درمیان طے پائی ۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نے سندھ حکومت کی نمائندگی کی جس کا محور پاکستان کی لائیو سٹاک صنعت کو جدید بنانا ہے۔دوسری مفاہمت کی یاداشتِ بیجنگ ایشین افریقہ لونگیو اور اے ایس ایم سروسز کے درمیان طے پائی، جو پاکستان میں ایک جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کی تشہیر اور تعمیر سے متعلق ہے۔تیسری مفاہمت کی یاداشتِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-9 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر اقتصادی پابندیاں مستقل طور پر اٹھانے کے خلاف ووٹ دے دیا، جو تہران کے لیے ایک بڑا اقتصادی دھچکا ہے، جسے ایران نے سیاسی جانبداری قرار دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں پابندیوں کو روکنے کی قرارداد 4 کے مقابلے میں 9 ووٹ سے ناکام ہو گئی، جس کا مطلب ہے کہ اگر اس سے پہلے کوئی بڑا معاہدہ نہ ہوا تو یورپی پابندیاں 28 ستمبر تک دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔روس، چین، پاکستان اور الجزائر نے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو روکنے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ سلامتی کونسل کے 9 اراکین نے پابندیوں میں نرمی کے خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-01-4 اسلام آباد (صباح نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کے نئے کنکشنز کیلئے پالیسی تبدیل کر دی، 30 لاکھ سے زائد پرانی درخواستیں منسوخ جبکہ درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک جاری کردیا گیاہے ۔پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک سوئی کمپنیوں کو بھیج دیا گیا۔ نئی درخواستوں کے بعد نیا میرٹ آرڈر جاری ہوگا۔ ڈیمانڈ نوٹس اور ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ایل این جی کنکشنز کے لیے اضافی فیس دینا ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمدی گیس کا ٹیرف مقامی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔ اس وقت ڈھائی لاکھ صارفین نے ڈیمانڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں 30 سالہ بھارتی انجینئر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد نظام الدین ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کا رہائشی تھا۔ واقعہ 3 ستمبر کو پیش آیا تھا جہاں محمد نظام الدین کو سانتا کلارا کی پولیس نے کمرے میں چھری کے ساتھ پایا۔ اِس دوران محمد نظام الدین نے اپنے ایک زخمی روم میٹ کو قابو کیا ہوا تھا۔ سانتا کلارا پولیس کا کہنا ہے کہ اِنہیں 911 پر ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں گھر کے اندر جھگڑے اور چھری سے حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع پر پہنچنے کے بعد نظام الدین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آستانہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان اور چین کے درمیان جنوری سے اگست کے دوران تجارتی حجم میں 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دوطرفہ تجارت 30.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق یہ اعداد و شمار چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں چین کی قزاقستان کو برآمدات 6.9 فیصد بڑھ کر 19.4 ارب ڈالر ہو گئیں ۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار...
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ نے ایک بار پھر حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 18 بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں جس سے عوام پر ریلیف کے بجائے مزید بوجھ بڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اعدادوشمار کے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاول، انڈے، مٹن، گھی اور دال مونگ جیسی روزمرہ کی اشیا کے دام مزید بڑھ گئے، یہاں تک کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1.06 فیصد مہنگا ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران انڈے 0.91 فیصد، چاول 0.84 فیصد، بیف 0.42 فیصد اور مٹن 0.31 فیصد مہنگے ہوئے، اسی طرح ویجی ٹیبل گھی، دال مونگ اور انرجی سیور...
طالبان کے وزارتِ خارجہ کے عہدیدار ذاکر جلال نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان کا بگرام ایئر بیس واپس لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ رائٹرز کے مطابق طالبان عہدیدار نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کا امکان دوحا معاہدے میں مکمل طور پر رد کر دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بگرام بیس اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ چین کے ایٹمی تنصیبات کے قریب واقع ہے۔ تاہم طالبان اور چین دونوں اس دعوے کو مسترد کر...
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق یہ پابندی 19 ستمبر دوپہر 1 بجے سے نافذ ہوچکی ہے جو 24 اکتوبر صبح 4 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چاہ بہار پورٹ پابندی: بھارت کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر لاگو ہوگی، چاہے وہ بھارت کی ملکیت ہوں، آپریٹ کیے جارہے ہوں یا لیز پر چلائے جارہے ہوں۔ اس میں...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر اقتصادی پابندیاں مستقل طور پر اٹھانے کے خلاف ووٹ دے دیا، جو تہران کے لیے ایک بڑا اقتصادی دھچکا ہے، جسے ایران نے سیاسی جانبداری قرار دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں پابندیوں کو روکنے کی قرارداد 4 کے مقابلے میں 9 ووٹ سے ناکام ہو گئی، جس کا مطلب ہے کہ اگر اس سے پہلے کوئی بڑا معاہدہ نہ ہوا تو یورپی پابندیاں 28 ستمبر تک دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔ روس، چین، پاکستان اور...
کالام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء) ملک کے 2 مشہور سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز، خیبرپختونخواہ کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں موسم سرما کے سیزن کا آغاز ہو گیا۔ کالام کے بلند پہاڑی علاقوں کے علاوہ ناران کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ ان علاقوں میں ہر سال ستمبر کے آخر سے موسم سرما کا آغاز ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون کا سلسلہ ختم ہوگیا ، آئندہ ہفتے تک بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں۔میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے سسٹم ختم ہوچکے ہیں،تمام دریا اپنی معمول کی سطح پر آ گئے ہیں،مرالہ سے پنجند...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اب یہ پابندی 24 اکتوبر 2025 تک نافذ کر دی ہے۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف اللہ خان نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد کیے گئے اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے فوری بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے سمیت تجارت اور سرحدی آمد و رفت بھی معطل کر دی تھی۔ ترجمان کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جمعے کو ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل اور چین امریکا تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی اور خبر رساں ایجنسی شنہوا نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ ٹک ٹاک کا معاملہ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ وہ شی جن پنگ سے ٹک ٹاک اور تجارت دونوں معاملات پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام معاملات...
—فائل فوٹو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت نے بیوی کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم شوہر ساجد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم پر مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر عائشہ سعید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کی ملزم سے 12 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں، شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد خاتون میکے میں رہ رہی تھی۔ لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیالاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک شخص نے خاتون... پراسیکیوٹر عائشہ سعید نے عدالت کو بتایا کہ ستمبر...
پاکستان اور چین کے درمیان لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس اور ایمرجنسی آلات کی فراہمی و خدمات کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ چین کے شہر اُرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی جبکہ لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری دیہی روزگار کے مواقع بڑھائے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات اور صنعتی ترقی کو فروغ دے گا جبکہ جدید فائر ٹرکس اور آلات عوامی تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو...
پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کے نئے کنکشنز کیلئے پالیسی تبدیل کر دی، تیس لاکھ سے زائد پرانی درخواستیں منسوخ جبکہ درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک جاری کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک سوئی کمپنیوں کو بھیج دیا گیا۔ پرانی تیس لاکھ سے زائد درخواستیں منسوخ کر دی گئیں۔ نئی درخواستوں کے بعد نیا میرٹ آرڈر جاری ہوگا۔ ڈیمانڈ نوٹس اور ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ایل این جی کنکشنز کے لیے اضافی فیس دینا ہوگی۔
اسلام آباد: رواں مالی سال2025-26 کے پہلے 2 ماہ(جولائی،اگست) کےدوران ملک کا تجارتی خسارہ 29.63 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیاہے ہے جب کہ اسی عرصے میں غیرملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کےپہلے 2ماہ کےدوران درآمدات میں اضافے سےتجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4.66 ارب ڈالر کےمقابلےمیں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق 2 ماہ میں مجموعی درآمدات 14.53 فیصد بڑھیں اور11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ غذائی اشیاکی درآمدات 39کروڑ 47 لاکھ ڈالراضافے سے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ...
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی فیملی ممبر لاپتہ یا کسی غیر سرکاری یا عسکریت پسند گروہ میں شامل ہو جائے تو وہ ایک ہفتے کے اندر اندر قریبی پولیس اسٹیشن اور ایف سی یا آرمی یونٹ کو اسکی اطلاع دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے گھر والے لاپتہ ہیں یا غیر ریاستی مسلح گروہ میں شامل ہیں تو اسے سات دن کے اندر اطلاع دی جائے۔ ورنہ اہلخانہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں والدین اور گھر کے سرپرستوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر ان کا کوئی فیملی ممبر لاپتہ ہو جائے یا کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی شاندار بولنگ کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ کے باعث بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔بھارت کے خلاف اہم میچ میں جب پاکستان 83 رنز پر سات کھلاڑیوں سے محروم ہو چکا تھا، اس نازک موقع پر شاہین نے کریز سنبھالا اور صرف 16 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ ان کی یہ اننگز نہ صرف ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوئی بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی جوش و خروش سے بھر دیا۔یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی شاہین نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے محض 14 گیندوں پر 29 رنز...
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ باہمی تزویراتی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف خطرے کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آیا پاک سعودی تزویراتی دفاعی معاہدہ صرف اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے ہے یا اس کا وسیع تر ایجنڈا ہے، اور کیا پاکستان اپنے جوہری ہتھیار اب تیسرے ملک کو پیشکش کر رہا ہے؟ اس پر ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی برادرانہ تعلق ہے جسے اب نئی بلندیوں پر لے جایا جا رہا ہے، معاہدے کا مقصد صرف استحکام ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان...
بھارت کے مایہ ناز لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے ایشیا کپ 2025ء کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کلدیپ یادو کا کہنا تھا کہ جب آپ بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بلے باز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ بیٹسمین واقعی بہترین فارم میں ہوتے ہیں، اور شاہین آفریدی ان دنوں بیٹنگ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پچھلے دو میچز میں انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور زبردست شاٹس کھیلے۔ Kuldeep Yadav, who makes ???? his personal bunny, is out here praising Shaheen’s batting ???? “Shaheen Afridi...
پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز ارومچی: صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، زرعی جدت اور عوامی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ صدر آصف زرداری کے دورہ چین کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں میں لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور آفات سے...
ویب ڈیسک: اُرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی سے ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان میں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جب کہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبے کو...
صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، زرعی جدت اور عوامی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ معاہدوں میں لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہیں یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا، پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے متعدد ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ٹیم نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کے فیصلے کیخلاف احتجاجاً میچ میں تاخیر کی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں بدسلوکی اور پلیئرز...
ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں جاری کشیدگی کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو مبینہ طور پر ایشیا کپ میں پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نوٹس بھیج دیا ہے اور سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو ایک ای میل بھیجی ہے، جس میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی طرف ایک اور قدم اٹھا سکتی ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز نیویارک میں ووٹنگ شیڈول ہے۔ کونسل میں یہ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہو گی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودہ قرارداد کو موجودہ صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے درکار نو ووٹ نہیں ملیں گے، جس کے تحت پابندیاں معطل رہتیں، اور اس طرح ایران پر دوبارہ سزائیں (پابندیاں) عائد کر دی جائیں گی۔ روس اور چین، جو پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، کو 15...

سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا: بھارتی تجزیہ نگار
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کالم نگار ڈاکٹر برہما چیلانی نے کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب سے جامع اسٹریٹیجک شراکت داری اور تعلقات بڑھانے کے لیے برسوں کوشش کی۔ انہوں نے اپنے ہی ملک کے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب کے کئی چکر لگائے لیکن سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر مودی کو غیر متوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ...
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کو اس وقت زبردست شرمندگی اٹھانی پڑی جب ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک اسکول کے دورے کے دوران ایک بچے نے ان سے سوال کیا کہ آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ نے پاکستان پر حملہ کرکے دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کیا لیکن اس تباہی کی تصاویر کیوں نہیں جاری کی گئیں۔ Post Views: 2
بھارتی قابض انتظامیہ نے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے خوف سے لواحقین کو میت رات کے اندھرے میں سپرد خاک کرنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے معروف آزادی پسند رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ مرحوم کے اہلخانہ کو ان کی میت کی فوری تدفین پر مجبور کیا۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ پروفیسر بٹ بدھ کی شام سوپور کے علاقے بٹنگو میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق، مسرور عباس انصاری...
اپنی قومی سلامتی اور عالمی استحکام کے تناظر میں اس پیش رفت کے اثرات سے پہلے ہی آگاہ تھے اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے خطے اور عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے،ترجمان رندھیر جیسوال بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معائدے کے اثرات کا جائزہ لیں گے ۔ بھارتی وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار کھل کر یہ تسلیم کر لیا کہ لندن کے میئر صادق خان کو برطانوی شاہی پروگرام ونڈزر کاسل میں دی گئی شاندار ریاستی ضیافت میں شرکت سے روکا جانا ان کی مرضی سے تھا۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں نے خود ہدایت دی تھی کہ خان کو تقریب میں نہ بلایا جائے، کیونکہ میرے نزدیک وہ لندن کے سب سے ناکام میئر ہیں۔ صادق خان دنیا کے بدترین میئروں میں شمار کیے جا سکتے ہیں اور انہوں نے لندن کو جرائم اور امیگریشن کے مسائل میں الجھا کر رکھ دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی بھی لندن کے...
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک 30 سالہ ٹیکنالوجی ماہر بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے روم میٹ پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ سانتا کلارا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور پولیس نے مشترکہ تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہا بوب نگر (تلنگانہ) سے تعلق رکھنے والے محمد نظام الدین کو 3 ستمبر کو سانتا کلارا میں ان کے گھر پر گولی ماری گئی، جہاں وہ اپنے روم میٹ کو دبائے ہوئے تھے اور اس کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلیے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے، یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کی زمین انسانی تہذیب، ثقافت اور مذہبی ورثے کی ایک زندہ علامت رہی ہے۔ ہزاروں سال سے یہاں انسانی تاریخ رقم ہوتی رہی، مقدس مقامات قائم ہوئے اور معاشرتی اصول پروان چڑھے۔ مگر بیسویں صدی میں یہ خطہ ایک غاصب منصوبے کا شکار ہوا، جس نے فلسطینی عوام کی زمین چھین لی اور انہیں بے گھر کر دیا۔ 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد فلسطینی بے دخلی کا سلسلہ شروع ہوا، اور آج تک حقیقی فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو سکی۔ اسرائیل نے نہ صرف فلسطینی زمین پر اپنی بستیوں کی تعداد بڑھائی بلکہ قدس شریف میں آبادیاتی تبدیلیاں کیں، غزہ میں بمباری کر کے بنیادی سہولتیں تباہ کیں اور انسانی زندگی اُجاڑ دی۔ ہر موقع...
—فائل فوٹوز پاکستان سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم کے ساتھ سعودی پرچم لہرا دیا گیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی فوجی طاقت اور سعودی مالی وژن سے خلیج کی سلامتی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس کا مرکز سعودی عرب و پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے: سعودی اعلیٰ عہدیدارسعودی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تعاون...
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
بیجنگ میں جاری 12ویں ژیانگ شان فورم میں اسرائیلی فوجی اور چینی پروفیسر کے درمیان غیر معمولی اور انتہائی تلخ مکالمہ ہوا۔ چین کی معتبر سنگھوا یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر یان شُوے تُونگ نے اسرائیلی فوجی افسر کے بیانات پر کھل کر تنقید کی۔ مبصرین کے مطابق یہ کھلا مکالمہ چین کے بڑھتے جیو پولیٹیکل اثر اور اسرائیل پر عالمی دباؤ کی علامت ہے۔ غزہ حملوں پر اسرائیلی افسر نے شہریوں کے تحفظ کا دعویٰ کیا تو پروفیسر یان نے دوٹوک کہا کہ آپ نے 70 ہزار سے زائد عام شہری مار دیے، یہ حقیقت آپ یا آپ کی حکومت طے نہیں کر سکتی، فیصلہ عالمی برادری کرے گی، اسرائیل کے پاس حقیقت طے کرنے کا نہ جواز ہے نہ...
متحدہ عرب امارات نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تو امارات، اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کر سکتا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ابوظہبی کی جانب سے اسرائیل کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مغربی کنارے کا الحاق امارات کے لیے ”ریڈ لائن“ ہے۔ اگر اسرائیل نے یہ قدم اٹھایا تو متحدہ عرب امارات اپنے سفیر کو واپس بلانے جیسے اقدامات پر غور کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امارات نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں ابراہام معاہدے کے تحت اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے، جو اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...
پنجاب حکومت نے صوبے میں صحت کے شعبے میں عملے کی کمی پورا کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کو حالیہ اجلاس میں ایوان کے سامنے رکھا گیا جسے مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔ بل کے متن کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک لوکم پالیسی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کی چئیرپرسن صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہوں گے، جبکہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وائس چئیرپرسن ہوں گے۔ اس کمیٹی میں تین فیلڈ ماہرین اور...
اپنے ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی قومی سلامتی کیساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کھسیانی بلی گھمبا نوچے والی مثال اپناتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس پیشرفت سے پہلے سے ہی آگاہ تھی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ انہوں نے...
چوہدری انوارالحق — فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہےکہ بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا جس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کردیا۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم خواہش ہوگی، حالات پرامن رہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اندیشوں سے بچنے کی کوشش کریں۔چوہدری انوار الحق نے کہا...
جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر anwar ul haq speaker ajk WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز آزاد کشمیر (آئی پی ایس )وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہیکہ بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا جس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کردیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم...

ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر ریلوے ڈویژن پشاور نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق اس آپریشن کے دوران 55 غیرقانونی پکی دکانیں مسمار کی گئیں جو 1970 سے ریلوے ٹریک کے قریب دونوں اطراف 30 فٹ کے دائرے میں قائم تھیں۔(جاری ہے) یہ دکانیں ہشت نگری پھاٹک، دلازاک روڈ اور سٹی سٹیشن پشاور کے نزدیک واقع تھیں۔ برسوں سے زیرِ التواء مقدمہ ریلوے کے حق میں فیصل ہوا جس کے بعد آپریشن عمل میں لایا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور...

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان دفاعی صلاحیتوں میں جدید خطوط پر استوار ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان، باالخصوص آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے ریاست استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ اسرائیل کے نا پاک وجود سے دنای کو پاک کرتے ہوئے قیام امن کے لیے پر امن طاقتوں کا ایک پیج پر ہونا انتہائی ضروری ہے
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی، بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قیوم آباد کے علاقے میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا کیس میں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا۔متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں موجود اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزم اپنا اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کیخلاف 7 مقدمات درج ہیں۔
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔ پبلک پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی 300 خالی آسامیوں پربھرتی کئےجائیں گے، سب انسپکٹر کی بھرتی بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکی جائے گی۔ پبلک سروس کمیشن کے جاری اشتہار کے مطابق ضلع لاہور 29 اور شیخوپورہ میں 23سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے۔ گریڈ 14 کی سیٹ کیلئے عمر کی حد20سے25 سال مقرر کی گئی ہے۔ مردکیلئے قد 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ2 انچ ہوگا ۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے عمر میں کوئی رعائت نہیں ، جبکہ تعلیمی قابلیت بی اے سیکنڈ ڈویژن رکھی گئی...
ایک امیگریشن جج نے پرو فلسطینی کارکن محمود خلیل کو امریکا سے الجزائر یا شام بھیجنے کا حکم دیا ہے، جس پر خلیل کے وکلا نے حکم کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وجوہات و قانونی دعوے جج جیمی کامنز نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خلیل نے گرین کارڈ کی درخواست میں جان بوجھ کر کچھ ضروری معلومات پوشیدہ رکھی تھیں، جس سے امیگریشن عمل میں دھوکہ ہوا۔ ???? BREAKING: An immigration judge has just ordered Mahmoud Khalil, who led the Palestine riots at Columbia University, be deported to SYRIA or ALGERIA Good riddance, loser! This comes after it was found out Khalil LIED on his green card application. pic.twitter.com/gxBmGANipC — Nick Sortor (@nicksortor) September 18,...
ویب ڈیسک: پاک سعودیہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA)ایک تاریخی معاہدہ ہے جو خطے اور دنیا میں امن و استحکام کا ضامن ہے،اس معاہدے پر دستخط دراصل کیا معنی رکھتے ہیں ،ذیل میں درج اہم نکات نے معاہدے کی اہمیت شفاف الفاظ میں اجاگر کر دی ہے۔ 1.پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس تاریخی اور نہایت اہم اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط اس کی اسٹریٹجک نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں،اصل نکتہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس میں اسٹریٹجک کیا ہے، نہ کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی گمراہ کن باتوں میں آیا جائے، اسٹریٹجک پہلو یہ ہے کہ یہ معاہدہ کئی اہم نکات پر محیط ہے جن میں عسکری تعلقات، معاشی تعاون، جغرافیائی و علاقائی سلامتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان کے ساحلی علاقے ٹوبروک میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سوڈانی مہاجرین کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 61 افراد جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی لیبیا کے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب الٹی، یہ مہاجرین ربڑ کی کشتی کے ذریعے یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک کشتی میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں کل 75 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔رپورٹ کے...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاپنے پیغام میں کہاکہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبات نے ایک بار پھر اپنی قابلیت اور محنت کا لوہا منواتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس مرتبہ بھی نتائج میں لڑکیوں نے میدان مارا اور پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی ہونہار طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر حاصل کر کے اپنے ادارے اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔اسی کالج کی دوسری نمایاں طالبہ عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ نے 1138...
راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ طالبات نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی...
چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :اسپین کے شہر میڈرڈ میں چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان اہم ٹیلی فونک اتفاق رائے کے تحت، فریقین نے معاشی مسائل پر پرُخلوص ماحول میں گہرے اور تعمیراتی انداز میں بات چیت کی، اور ٹک ٹاک سے متعلقہ مسائل کو تعاون کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور متعلقہ معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بنیادی...
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ جبکہ 13 افراد کو بچالیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 74 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر سوڈانی پناہ گزین تھے۔(جاری ہے) یو این ایچ سی آر نے کہا کہ شمال مشرقی لیبیا میں توبروک کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے بعد صرف 13 افراد زندہ بچ گئے جبکہ 61 دیگر لاپتہ ہوگئے۔
بھارت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لے گی اور قومی سلامتی کو ہر حال میں مقدم رکھے گی۔ وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے ’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ حکومت اس پیشرفت سے باخبر تھی جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ غور تھی۔ Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan ???? https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025 انہوں...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد سے بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم شبیر تنولی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی ساتھ ہی جوڈیشل مجسٹریٹ نے آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب کرلی۔سماعت کے دوران پولیس نے...
ترجمان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم نے جمہوریت کے لبھادے میں چھپا بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں 3 بچوں کے باپ کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی 13راشٹریہ رائلفز کے اہلکاروں نے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میر محلہ سے تعلق رکھنے والے مزدور پیشہ شخص فردوس احمد میر کو چند روز قبل گرفتار کر کے اپنے کیمپ میں منتقل کر یا تھا جہاں اس پر شدید تشدد کیا...
ترجمان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم نے جمہوریت کے لبھادے میں چھپا بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں 3 بچوں کے باپ کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی 13راشٹریہ رائلفز کے اہلکاروں نے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میر محلہ سے تعلق رکھنے والے مزدور پیشہ شخص فردوس احمد میر کو چند روز قبل گرفتار کر کے اپنے کیمپ میں منتقل کر یا تھا جہاں اس پر شدید تشدد کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی نائیجیریا میں موٹر سائیکل پر سوار افراد کی فائرنگ سے 22 دیہاتی لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد بپتسمہ کی تقریب میں شریک تھے۔ واقعہ برکینا فاسو اور مالی کے قریب تلبیری کے علاقے میں رونما ہوا، جہاں پر عسکریت پسندسرگرم ہیں۔ تکوبت گاؤں میں بپتسمہ کی تقریب میں پہلے 15 افراد کو ہلاک کیا گیا اور پھر حملہ آور تکوبت کے مضافات میں گئے جہاں انہوں نے 7 دیگر افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے باعث 60 افراد ہلاک اور کئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعددد بچیوں سے زیادتی کرنے کا مقدمہ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ ملزم شبیر تنولی کو سات مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں چار روز نادرا وین فراہم کی گئی جس کے نگراں عبدالوحید خان تھے۔ عوام نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کی اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس حق سے محروم ہیں خاص طور پر بزرگ شہری اور طلبہ۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حالیہ قرارداد نے مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی منظرنامے میں ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ یہ قرارداد، جسے نیو یارک ڈیکلریشن کہا گیا، 142 ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور ہوئی اور اس نے اسرائیل کو ایک واضح سفارتی شکست سے دوچار کیا۔ دنیا کے اکثر ممالک نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کو کھلے لفظوں میں چیلنج کیا۔ یہ واقعہ محض ایک ووٹنگ یا علامتی قرارداد نہیں بلکہ بدلتے ہوئے عالمی رجحانات، نئے سفارتی اتحادوں اور طاقت کے توازن کی نشاندہی کرتا ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کا تنازع کوئی نیا نہیں۔ یہ مسئلہ ایک صدی سے زائد عرصے سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتا آ رہا ہے۔ 1917ء کے بالفور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:۔ نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔ بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دبا ¶ ڈال رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسوں کو کم کرے...
ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 میں ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آٹ ہوگئے۔صائم ایوب ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی اسکور نہ کرسکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے ایشیا کپ میں اب تک کوئی رن اسکور نہیں کیا،وہ ایونٹ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل ایشیا کپ میں صائم ایوب پہلے میچ میں عمان اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف کھاتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں دس کروڑ سے زائد بالغ افراد وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار ہیں، جو ملک کو صحت عامہ کے ایک سنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے۔ بین الاقوامی اور ملکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نوجوانوں میں اموات اور معذوری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر چار میں سے تین بالغ افراد موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہیں۔ موٹاپا ذیابیطس، دل کے امراض، فالج، کینسر، بانجھ پن اور نیند کے مسائل جیسے خطرناک نتائج کا سبب بن رہا ہے۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر وسیم حنیف نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں جاری ایشیا کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب بدترین بیٹنگ فارم کا شکار ہوگئے ہیں۔وہ ایونٹ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہو کر ناپسندیدہ ہیٹ ٹرک مکمل کر بیٹھے۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی وہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ایک بار پھر بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل صائم ایوب ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عمان کے خلاف اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ یوں ایشیا کپ میں اب تک وہ کوئی رن اسکور نہیں کرسکے۔نوجوان اوپنر کی اس ناکامی نے نہ صرف ٹیم کو دباؤ میں ڈالا بلکہ مداحوں کو بھی شدید مایوس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا۔ دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان...
ترجمان پی سی بی عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمینز رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مدعو کیا ہے اور ان سے مشاورت کا عمل جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کردیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج میچ سات بجے شروع ہونا تھا چونکہ مشاورتی عمل جاری ہے اس لیے میچ کا وقت ایک گھنٹے آگے بڑھادیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم شبیر تنولی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے ملزم کو سات مقدمات میں نامزد کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران ایک ڈرامائی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب متاثرہ بچیوں نے احاطہ عدالت میں ملزم کو تھپڑ مارے، جس کے باعث ماحول کشیدہ ہوگیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کو اہلِ علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ وہ 2016 سے بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا...