جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ای ٹریفک چالان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری پہلے ہی ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب ان پر بھاری چالان مسلط کر کے مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

محمد فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر ہزاروں روپے کے چالان لگانا ظلم ہے۔ پنجاب میں یہی خلاف ورزی 200 روپے میں ختم ہوتی ہے، لیکن سندھ میں 5 ہزار کا جرمانہ لگایا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟

 

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری دوہری سزا بھگت رہے ہیں، ایک طرف خستہ حال سڑکیں اور دوسری جانب ای چالان کے نام پر لوٹ مار۔ ٹریفک پولیس شہریوں کو تنگ کرنے کے بجائے نظام درست کرے۔ ای چالان تنبیہ کے لیے ہونا چاہیے، اذیت کے لیے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری

محمد فاروق نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر بھاری چالانوں کا نوٹیفکیشن واپس لے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرے اور شہر کے نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے۔

رکنِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ کیمروں سے مجرم پکڑے جائیں، شہری نہیں۔ کراچی کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محمد فاروق کراچی کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی محمد فاروق سے سید جواد شعیب کی قیادت میں لیاری فٹبال اکیڈمی مینجمنٹ اور کھلاڑی ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-08-36

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے بھاری بھرکم ای چالان سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
  • کراچی: ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
  • ٹریفک ای چالان کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التواجمع
  • کراچی میں ای چالان کا دوسرا دن: 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 301 شہری نشانے پر
  • کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع
  • کراچی میں ای چالان کے تحت 24 گھنٹوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کے چالان
  • جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی محمد فاروق سے سید جواد شعیب کی قیادت میں لیاری فٹبال اکیڈمی مینجمنٹ اور کھلاڑی ملاقات کررہے ہیں
  • کراچی : صرف 6گھنٹوں میں شہریوں پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان جاری
  • محفوظ سفر کی نئی پہچان، کراچی میں ای چالان کا آغاز، ٹریفک پولیس کے ناکے ختم