Al Qamar Online:
2026-07-24@01:40:19 GMT

عمران خان کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں،جمائمہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

عمران خان کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں،جمائمہ

لندن :عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہی،جمائمہ نے ایکس کے سربراہ ایلون مسک سے مدد مانگ لی۔

 

 پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ ا سمتھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے میری پوسٹس کو محدود کیا جارہا اور چھپایا جا رہا ہے۔

 عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کے بارے میں ان کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں، میرے اکاو ¿نٹ پر جو رکاوٹیں ہیں انہیں ختم کیا جائے۔

جمائمہ نے بتایا کہ میرے دونوں بیٹوں کو اپنے والد عمران خان سے ملاقات یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جو کہ اقوامِ متحدہ رپورٹ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں ہیں۔

 اس صورتحال میں ایکس ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں میں دنیا کو بتا سکتی ہوں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں مگر ہر پوسٹ کی پہنچ پاکستان اور عالمی سطح پر تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے، آپ نے آزادانہ اظہار رائے کا وعدہ کیا تھا نہ کہ ہم بولیں لیکن کوئی نہ سنے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل عمران خان کے

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ