Express News:
2025-10-30@15:33:14 GMT

ایران ایئر نے مشہد-زاہدان-کوئٹہ پرواز کا آغاز کردیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد-زاہدان-کوئٹہ پرواز کا آغاز کردیا۔ 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران ائیر فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایران کے کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  نے کہا کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کا واٹر کینن سلامی سے خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایران ایئر

پڑھیں:

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ

ویب ڈیسک : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ پر  عمل شروع کردیا۔ ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

پی اے اے کا یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم
  • ایران ایئر کی کوئٹہ تا مشہد پروازوں کا دوبارہ آغاز
  • ایران ایئر کا مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کا آغاز
  • فلائٹس کا نظام درہم برہم،کراچی سے روانہ ہونیوالی 7پروازیں منسوخ   
  • میرپور خاص: میئر عبدالرئوف غوری نے اسفالٹ پیج ورک کے کام کا آغاز کردیا
  • فنی خرابی، دبئی سے لاہور کی پرواز کراچی اتار لی گئی
  • بھارتی صدر دروپدی مرمو کی رافیل طیارے میں پرواز، جنگی جہاز میں سفر کرنے والے تیسری بھارتی صدر بن گئیں
  • ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ
  • پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا