اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان  علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ایران  اپنے بھائی  کے  بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ  دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے نے کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی وزیر علی زینوند، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو اور اعلی حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت اور ایران کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ قبل ازیں  وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے  ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی  جا کر ان کے  والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • ایرانی صدر کی پاک‘افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کیلئے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں: محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل اور ایرانی ہم منصب سے ملاقات
  • ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات حل کرانے کی پیشکش
  • اختلافات کو مذاکرات سے حل کرینگے، محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو
  • محسن نقوی ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے
  • ایران پاک افغان تنازعہ میں مصالحتی کردار کیلیے تیار، اتحاد کی ضرورت ہے، مسعود پزشکیان