data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا سے خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اسے پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات میں ایک نیا باب قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز دن قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں امریکی خام تیل لے کر پہلا جہازگزشتہ روز ( بدھ کو) بلوچستان کے ساحل پر واقع سنرجیکو کے سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم) پورٹ پر لنگر انداز ہوا، اس بحری جہاز کا نام کارگو ’ایم ٹی پیگاسس‘ ہے۔ ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز ہے۔ سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔ آئل کمپنی کے مطابق ہیوسٹن سے 10لاکھ بیرل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی کھیپ سے لدا جہاز سنرجیکو کے ایس پی ایم آئل ٹرمینل پر برتھ ہوا۔ بحری جہاز پیگاسس 14ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا تھا جو سنرجیکو کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔ سنرجیکو نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے کے بعد دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے امریکی تیل کی تاریخی درآمد کی ابتدا کی ہے۔ کمپنی نے پہلے مالی سال 2017 میں بھی ملک میں اب تک کے سب سے بڑے خام تیل کے جہاز کو اپنے آف شور ٹرمینل پر لانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کمپنی کا نومبر کے وسط میں دوسرا آئل کارگو اور تیسرا کارگو 2026 میں لانے کا منصوبہ ہے۔ تازہ پیشرفت کے بعد سنرجیکو امریکا سے خام تیل درآمد کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ سنرجیکو کی جانب سے امریکی خام تیل کی پہلی درآمد سے پاک امریکا تجارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بحری جہاز خام تیل تیل کی

پڑھیں:

’ایلین خلائی جہاز‘: پراسرار شے ناسا کے اسپیس شپ کے نزدیک پہنچ گئی

سائنس دانوں کے مطابق بین النجمی پراسرار شے 3 آئی اٹلس، جو سورج کے پیچھے غائب ہونے سے قبل الٹی سمت میں حرکت (ریورس تھرسٹ) کرتی ہوئی دیکھی گئی تھی، آئندہ چند ہفتوں میں ناسا کے خلائی جہاز کے قریب سے گزرنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟

یہ شے انسانیت کی جانب سے دریافت ہونے والا تیسری بین النجمی مہمان ہے جو اکتوبر کے آخری ہفتے سے 6 نومبر کے درمیان ناسا کے یوروپا کلیپر اور یورپی خلائی ایجنسی کے ہیرا اسپیس کرافٹ کے قریب سے گزرے گی۔

ماہرین فلکیات امید کر رہے ہیں کہ اس شے کا قریب سے گزرنا ایک نایاب موقع فراہم کرے گا جس کے ذریعے اس کی قدرتی یا غیر زمینی )ایلین(  نوعیت کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

یورپی محققین کے مطابق ایک پری پبلشڈ تحقیق میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر کوئی خلائی جہاز کی آئن ٹیل سے گزرا تو اسے ہمارے نظام شمسی سے باہر کے ذرات کا براہ راست نمونہ حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

یہ واقعہ زندگی میں ایک بار ملنے والا سائنسی موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ایسے مظاہر کا پتا لگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اکثر اس نوعیت کی اشیا صرف شمسی ہواؤں (سولر ونڈ) میں معمولی ارتعاش کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔

یہ پراسرار شے جون میں دریافت ہوئی تھی اور اپنی غیر متوقع حرکات کے باعث ماہرین فلکیات کو حیران کیے ہوئے ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر فلکی طبیعیات ڈاکٹر ایوی لوب پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر کسی غیر زمینی مخلوق کا خلائی جہاز بھی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟

سورج کے قریب پہنچ کر اس شے کی الٹی سمت میں حرکت نے سائنس دانوں کو مزید حیران کر دیا جس کے بعد ناسا نے اسے زمین کے ممکنہ خطرات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

3 آئی اٹلس ایلین خلائی جہاز پراسرار شے

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور چین کے درمیان آج تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے: ٹرمپ
  • پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل پاکستان پہنچ گیا
  • پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آئل ٹینکر آج لنگر انداز، امریکی تیل درآمد کا آغاز
  • ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد
  • پاکستان میں امریکی خام تیل کی پہلی تاریخی درآمد، توانائی کے شعبے میں نیا دور شروع
  • امریکا و جاپان کے درمیان نایاب معدنیات‘ دھاتوں کی کان کنی و پراسیسنگ کا معاہدہ
  •  امریکا کے 2لڑاکا طیارے بحیرئہ جنوبی چین میں گر کر تباہ
  • ’ایلین خلائی جہاز‘: پراسرار شے ناسا کے اسپیس شپ کے نزدیک پہنچ گئی
  • امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت