وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی افواج کی جانب سے مبینہ جارحیت اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور دشمن کو ماضی کی طرح ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ مئی میں دشمن نے حملہ کیا ہے، اور ہم 28 مئی 1998 کی طرح بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم فتح یاب ہوں گے۔
پاکستان کے کس طیارے نے رافیل کا شکار کیا؟ ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوجائے
صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس، سکیورٹی فورسز، سول ڈیفنس اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تمام عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسی طرح صوبے کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شہری دفاع اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، افواہوں سے گریز کریں، اور سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔
بھارتی جارحیت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا موجودہ صورتحال پر بیان سامنے آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے‘ فراموش نہیں کرینگے،مریم نواز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان ماو?ں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہدا کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں نے گولی کے سامنے سینہ کیا اور پیچھے قدم نہ ہٹایا، شہدا کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پنجاب حکومت پولیس شہدا کے ورثا کے ساتھ صرف الفاظ نہیں عملی اقدامات، فلاحی پیکیجز اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔