اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کہا ہے کہ پورے ملک سے اکٹھی ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ 80 ارب روپے میں سے 42.5 فیصد شیئر وفاق کے پاس جائے گا تو باقی کہاں جائیں گے؟وکیل رضا ربانی نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کو یہ شیئر این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملے گا۔ اور وفاقی حکومت کے ذریعے ہی یہ خرچ ہو گا۔عدالت نے کہا کہ جس مقصد کے لیے پیسہ اکٹھا ہو تو اسی پر ہی خرچ ہونا چاہیے۔ اور 80 ارب روپے سپر ٹیکس سے اکٹھی ہونے پر اس کی تقسیم کیسے ہو گی؟ یہ متاثرین کون ہے جن پر یہ فنڈز خرچ ہونے ہیں؟وکیل رضا ربانی نے مؤقف اختیار کہا کہ دہشتگردی سے متاثر خیبر پختونخوا اور فاٹا کے متاثرین کے لیے یہ فنڈز ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جب بجٹ تقریر میں واضح ہے تو یہ پیسے پورے ملک میں کیوں خرچ ہوں گے؟ رضا ربانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی مسئلہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ صوبوں کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔ اور این ایف سی بھی اسی لیے بنایا گیا۔ اگر میں آپ کے نام پر پیسہ لوں اور خرچ نا کروں تو؟ آپ تو 18ویں آئینی ترمیم کے آرکیٹیکٹ ہیں۔ اور ایسے تو آپ این ایف سی ایوارڈ کا ستیاناس کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے۔وکیل رضا ربانی نے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ عدالت کو درست سمجھا نہیں پا رہا۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت تمام پیسے فیڈرل کونسلیٹڈ فنڈ میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ اور صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ مل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ نے کہا کہ صوبوں کا خرچ ہو

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کارد عمل

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے جارحیت کے بعد بننے والی صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان سامنے آگیا ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسئلے کے پر امن حل کے لیے پاکستان اور بھارت سے رابطے جاری رکھیں گے ۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ: سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوسکے گا
  • ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں، ان کی سنیارٹی سب سے نیچے ہو گی: چیف جسٹس
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کارد عمل
  • چین نے بھارت سے درآمد ہونے والی کیڑے مار ادویات پر ٹیرف عائد کر دیا
  • سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی
  • ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، آئینی بنچ
  • سپر ٹیکس کیس: پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ
  • عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گرو’ کا ٹریلر جاری
  • پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی ایکسی لینس ایوارڈ کی حقدار