بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا، کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سر زمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی، بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کےلیے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے، جس کا اس سے بڑھ کر بھرپور جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے مظرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کی جانب سے شرمناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی حملہ خواجہ آصف ردعمل وزیر دفاع وی نیوز