وزیراعظم کا سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ، وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وزیراعظم کا سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ، وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس میں وزیراعظم کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں مشرقی سرحد پر بھارت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار ، وزیردفاع خواجہ آصف اور سروسز چیفس بھی تھے۔اس موقع پر وزیراعظم کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خاص زور دیا گیا اور قیادت کو علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطرات کے بدلتے ہوئے تناظر، بشمول روایتی عسکری اقدامات، ہائبرڈ وار فیئر کی حکمت عملیوں اور دہشت گرد پراکسیز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ معزز شخصیات نے قومی چوکسی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور آپریشنل تیاری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا موثر اور فیصلہ کن جواب دیا جاسکے۔وزیراعظم نے ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک فہم کو سراہتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ اور مشکل و متحرک حالات میں قومی سلامتی سے متعلق باخبر فیصلوں میں اس کے کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔قومی قیادت نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر مبہم عزم کا اعادہ کیا، چاہے وہ خطرات روایتی ہوں یا غیر روایتی، اور یہ یقین دہانی کرائی کہ قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، مسلح افواج تمام ریاستی اداروں اور قومی طاقت کے عناصر کی مدد سے پاکستان کی سلامتی، وقار اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ ،اجلاس کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کرلئے سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ ،اجلاس کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کرلئے پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ حالیہ کشیدگی پر ترک صدر نے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا، عرفان صدیقی رچرڈ گرینل کا ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بیان، پی ٹی آئی کو اب بھی امیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ہمراہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ان علاقوں کا دورہ کیا جنہیں بھارت بارہا پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیتا رہا ہے،دورے کا مقصد بھارتی پروپیگنڈے کو زمینی حقائق کے ذریعے بے نقاب کرنا تھا تاکہ دنیا خود دیکھ سکے کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کس حد تک بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مذکورہ دورے میں سہولت فراہم کی گئی۔
میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔ زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ کر کے میڈیا نے ان بھارتی دعوئوں کی حقیقت جاننے کا موقع حاصل کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بارہا پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے لیکن آج ہم نے عالمی اور ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، جو مقامات بھارت خیالی دہشت گرد کیمپس قرار دیتا رہا ہے، وہ دراصل عام شہری آبادی کے علاقے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لئے بھی پرعزم ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی یا دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے، ہم نے اپنے عمل سے بارہا ثابت کیا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں تاہم اپنی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہم ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت ایک طرف پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے اور دوسری جانب وہ خود اپنےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ بھارت اپنی داخلی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر پروپیگنڈا کرتا ہے لیکن آج عالمی میڈیا نے خود اپنی آنکھوں سے اصل حقیقت دیکھ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے کہ وہ علاقائی امن کے لئے پرعزم ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Post Views: 1