ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر آواز بلند کی، ایوان بھارت کی جارحیت، فالس فلیگ آپریشن اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک زبان دکھائی دیا۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان دہشتگردی برآمد نہیں کر رہا بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا، بھارت اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات کرنا دانشمندی نہیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد آرہی ہے جنہوں نے ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی، جس کی بدولت آج بھارت پاکستان کی طرف بڑھنے سے گریزاں ہے۔

یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی کا بیانیہ زمین بوس ہو رہا ہے، اگر بھارت نے شوق پورا کرنا ہے تو آئے، ہم انڈین ایئر فورس کا پورا اسکواڈرن اتاریں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایوان میں حکومتی غیرحاضری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سمیت 22 وزراء کی نشستیں خالی تھیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت مکمل طور پر موجود رہی۔

سینئر سیاستدان اعجاز الحق نے کہا کہ جب بھی قوم پر مشکل وقت آتا ہے، ہم اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایوان پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے۔

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے سیاستدان، افواج اور پولیس نے ملک کی سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ بھارت کی عوام اب خود مودی سرکار سے سوال کر رہی ہے کہ وہ سفارتکاری میں کیوں ناکام ہوئی؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت بند گلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلگام واقعے سے سب کے دل لرز گئے، لیکن پاکستان وہ ملک ہے جو دہشتگردوں کو چن چن کر مارتا ہے۔

پنجاب حکومت کا “سٹوڈنٹ کارڈ” لانچ کرنے کا فیصلہ

ایوان میں اس غیر معمولی اتحاد کو عوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، سیاسی و عسکری قیادت کی ہم آواز پالیسی بھارت کو مضبوط پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن