بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب قومی اسمبلی میں جارحیت کیخلاف متفقہ قراراد منظور: سلامتی کونسل کا ان کیمراجلاس
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پارلیمنٹ سے بھی جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو پیغام دے دیا گیا کہ بھارت نے کوئی بھی غلطی کی تو 27 فروری 2019ء جیسا منہ توڑ جواب ملے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔ تحریک وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ وزیر قانون نے کہا کہ سپیکر پر یہ فیصلہ چھوڑتے ہیں کہ وہ اس تاریخ کو بڑھانا چاہیں تو بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر ہم سب متحد ہیں، سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، ہمارا دشمن کو پیغام ہے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اس وقت ملک میں قومی اتحاد کی ضرورت ہے، ہم اپنے ملک کے لیے ایک ہیں، اقوام عالم کو بھی یہی پیغام دینا ہے۔ ایوان نے تحریک منظور کرلی۔ جس کے بعد سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر بحث کی تحریک پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ بھارت کے پروپیگنڈا کے خلاف ایوان میں بحث کرائی جائے گی۔ ایوان نے تحریک منظور کر لی۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پہلگام واقعے اور پانی کے معاملے کی مذمت کی جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا اور اپنی خودمختاری کا مکمل دفاع کرے گا۔ یہ ایوان بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کا پانی روکنا جنگ شروع کرنے کا مترادف ہوگا۔ ایاز صادق نے کہا پاکستان نے بار بار آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا۔ پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے نقصان سے کون واقف ہے۔ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی سلامتی کے لیے قرارداد کی حمایت کرتی ہے۔ جس پر مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اگر اتفاق رائے ہے تو ایوان سے آج ہی پیغام جانا چاہیے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کو پاکستان سے بہتر کون جانتا ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت انتہائی افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی آفر کی ہے۔ سینٹ نے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ایوان پاکستان کے خلاف بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کے خاتمے کا اعلان نہیں کر سکتا۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کا پہلگام حملے سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی غیر قانونی اور بھارت کا اقدام جنگی عمل کے مترادف ہے۔اس میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ہم امن کے خواہاں، لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ بھارت دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار ہے۔ جے یو آئی کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے بعد مولانا فضل الرحمن اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور بات کرنا چاہی جس پر ڈپٹی سپیکر نے انہیں کہا کہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب آجائے جس کے بعد انہیں موقع دیا جائے گا۔ تاہم مولانا فضل الرحمن نے بات کرنے پراصرار کیا جس پر سپیکر نے انہیں بات کرنے کی اجازت دے دی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان محاذ جنگ پہ کھڑا ہے، مگر ایوان میں غیر سنجیدگی نظر آرہی ہے۔ ایوان کے اندر کوئی ذمہ دار موجود نہیں ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ذمہ دار افراد ایوان میں آتے اور ہمیں بریفنگ دیتے اور صورتحال کے بارے میں بتاتے۔ اس سے قومی اسمبلی کو براہ راست صورتحال کا اندازہ ہو جاتا۔ ایوان کے اندر سنجیدگی نہیں ہے، ہم کس کو اپنی بات سنائیں، اس لیے عوام میں جانا چاہتا ہوں اور اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کے ارکان ایوان سے چلے گئے۔ ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ مولانا فضل الرحمان، ان کی جماعت کو منا کر ایوان میں لائیں۔ واک آوٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم، وزیر دفاع کا غائب ہونا قابل افسوس ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، ہماری دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم اکٹھی رہے گی، آج پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تو توقع تھی کوئی قرارداد آئے گی۔ وزیراعظم سے لے کر وزیر خارجہ یا وزیر دفاع ایوان میں موجود نہیں تھے۔ سربراہ جے یو آئی ف نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بانسری کس کے سامنے بجائیں۔ حالات سے آگاہ کرنے والا کوئی نہیں۔ انتہائی اہم ایشو پر غیر سنجیدگی دکھائی دی۔ بھارت کی طرف ہماری فوج متوجہ ہوئی تو داخلی سکیورٹی کیا ہوگی۔ اس پر پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے تھا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ اس طرح ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ پوری کابینہ کا ایوان سے غائب رہنا قابل افسوس ہے۔ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، بھارت مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے ہمیں للکارا ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کو تیاریوں کے حوالے سے اعتماد لیتے۔ ہم نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے بائیکاٹ کیا ہے۔ فوج جنگ اکیلے نہیں لڑتی پوری قوم ساتھ ہوتی ہے۔ یہ ملک میں نئے ہنگامے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جنگ کی بات انڈیا کر رہا ہے۔ وہاں مودی حکومت کو عوامی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ کل جماعتی کانفرنس بلانا حکومت کا کام ہے، ہم کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے تو تقسیم کی باتیں ہوں گی، کل جماعتی کانفرنس بلانے کی نوبت آتی ہے تو سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کریں گے۔ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پہلگام کے واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا۔ پہلگام ایل او سی سے ساڑھے چار سو کلومیٹر دور ہے، اس واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ مودی کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے حملہ کا خدشہ ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور اس میں پی ٹی آئی کے بانی کو بھی شرکت کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق نگران حکومت نے ایکنک کی ایک غیر قانونی میٹنگ کر کے چولستان کے گرین انیشیٹو کو منظور کیا تھا۔ سندھ کے عوام کا گلا کاٹا جا رہا ہے۔ آٹھ جولائی کو منعقدہ ایک اجلاس میں صدر آصف زرداری نے گرین انیشیٹو کی توثیق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج چل رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔26 نومبر کو احتجاج پر سنائپر رائفل سے گولیاں چلائی گئیں۔ ہمارا مطالبہ رہا ہے کہ اس بارے میں کمشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا پہلگام کا واقعہ ہوا پہلے تاثر دیا گیا کہ سارے ہندو مارے گئے ہیں لیکن ان میں سے ایک عابد مسلمان بھی نکل آیا۔ مودی پانی بند کر رہا ہے۔ یہ تاریخ کا دوسرا یزید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹی ٹی پی نہیں ہے اور نہ کوئی بی ایل اے ہے، یہ بھارت کی پراکسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی بم ہم نے شب برات پر چلانے کے لیے نہیں بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے لیے ہیڈ منی مقرر کی گئی۔ بلال بھٹو ہیڈ منی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان بحران سے گزر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنی دفاعی بجٹ کو کم کیا ہے جبکہ بھارت کا دفاعی بجٹ 83 ارب ڈالر پر جا چکا ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے مگر ہم بزدل نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں سینٹر ساجد میر مرحوم، بندر عباس دھماکہ اور سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پوپ فرانسس اور سندھ میں ہندو برادری کے افراد کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ڈپٹی سپیکر کی تحریک پر جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے دعا کرائی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ سندھ طاس معاہدے کی وجہ سے پاک بھارت جنگیں ہوئیں۔ کہا گیا ایوب خان نے پاکستان کا پانی بیچا۔ سال 1961ء کا سندھ طاس معاہدہ درست اور پاکستان کے فائدے میں تھا۔ رجیم اور ملٹری کہہ رہی ہے بھارت کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ بھارتی جارحیت کا مقابلہ مضبوط لیڈر ہی کر سکتا ہے۔ کمزور لیڈر نہیں کر سکتا۔ بھارت سپر سونک میزائل کے ذریعے حملہ کرے گا۔ سپر سانک میزائل کی رینج ساڑھے 4 سو کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اِن کیمرا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور جارحانہ اقدامات کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی اور بھارتی ہٹ دھرمی پر تفصیلی روشی ڈالی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستان سے پاکستان کا میں کہا گیا پاکستان کے کہا گیا کہ ایوان میں کر رہا ہے بھارت کی کہ بھارت ایوان سے کر سکتا نہیں ہے کے خلاف کی مذمت ا ئی کے پیش کی تھا کہ کے بعد کی طرف کی گئی کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے 5اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد طلب
پی ٹی آئی نے 5اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی اعلی قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا جو کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور احتجاج کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلی قیادت کوبھیج دیا، احتجاج کیلئے تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کردیا گیا اور صوبوں کے صدور اور کوآرڈی نیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدری مسجد اقصی پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب کی فوری امداد کا اعلان قوم کل یوم استحصال کشمیر منائیگی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے، عظمی بخاری چینی کارٹل کیس کی سماعت 70شوگر ملز کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم