2025-09-20@07:18:40 GMT
تلاش کی گنتی: 77863

«کا منظوم»:

    چناب اور ستلج سے اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی، ایم 5 کا دوسرا حصہ بھی متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور، ملتان، سکھر: (آئی پی ایس) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، علی پور میں 4 افراد ڈوب گئے، لاشیں مل گئیں، کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔علی پور کے موضع گھلواں دوئم میں 15 سالہ کاشف گبول ڈوب کر جاں بحق ہوا، دوسرے واقعہ میں راشن لینے گئے تین ماموں بھانجا بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جاں بحق افراد کی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین اور میزبان کپل شرما کو اپنے شو میں بابو راؤ کا کردار پیش کرنے پر لیگل نوٹس مل گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے شو کو فلم ہیرا پھیری کا مشہور کردار بابو راؤ پیش کرنے پر 25 کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔ دی گریٹ انڈین کپل شو میں مشہور بابو راؤ کردار کامیڈین کیکو شردا نے ادا کیا تھا جس پر شو کو کاپی رائٹ ایکٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیجا گیا جبکہ اس شو کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی فیروز ناڈیاوالا کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے۔ یاد رہے...
    کراچی: لیاقت آباد سی ایریا میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر سمیت دیگر اشیا کو نذر آتش کیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔  مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 روز سے علاقے میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  احتجاج کے دوران خانیوال سے شادی میں شرکت کے لیے آئے باراتی نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے لیاقت آباد میں ٹریفک جام کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر...
    ویب ڈیسک :قومی ایئرلائن انجینئرز کے احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن معمول پر نہ آ سکا۔ پی آئی اے انجینئرز تنخواہیں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 300 تاخیر کا شکار ہے، اس بارے میں پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز اب 11 بجے روانہ ہوگی۔ انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز میں رسہ کشی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن کئی دن سے متاثر ہو رہا ہے، قومی ایئرلائن کا کینیڈا کا فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے جبکہ لاہور سے پیرس کی پروازیں بھی تاحال معطل ہیں۔ پاکستان نے...
    زمین کے گرد گردش کرنے والے ایک نئے چاند (Quasi-Moon) کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جسے سائنس دانوں نے 2025 PN7 کا نام دیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ چھوٹا سیارچہ گزشتہ 60 سالوں سے زمین کے قریب مدار میں گردش کر رہا تھا، مگر اس کی کم روشنی اور ناقص مشاہداتی زاویوں کے باعث یہ طویل عرصے تک سائنس دانوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ یہ انکشاف اسپین کی کمپلوتینسے یونیورسٹی آف میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرِ فلکیات کارلوس ڈی لا فوئنٹے مارکوس کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے، جسے 2 ستمبر 2025 کو ریسرچ نوٹس آف دی امریکن ایسٹرونومیکل سوسائٹی (AAS) میں شائع کیا گیا ہے۔ قریبی چاند وہ فلکی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے جدید چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت موٹروے اور بڑے شہروں میں عالمی معیار کے چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ایم ون موٹروے پشاور، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں جدید چارجنگ اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت چین کی مختلف نجی کمپنیاں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی شراکت داری کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے کے بڑے بزنس...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔شیڈول کے مطابق امیدوار 27 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے، 29 ستمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ 30 ستمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں یکم اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر فیصلے 3 اکتوبر تک سنائے جائیں گے، 4 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اختیار رکھیں گے۔انتخابات کے روز 16 اکتوبر کو پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
    فرانس کے اعلیٰ عسکری خلائی افسر نے خبردار کیا ہے کہ خلا میں ‘مخالفانہ یا غیر دوستانہ’ سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ میجر جنرل ونسنٹ شوسو، جو گزشتہ ماہ فرانسیسی اسپیس کمانڈ کے سربراہ بنے، نے معروف نیوز ایجنسی ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ روس کے یوکرین پر 2022 کے حملے کے بعد سے خلا میں شیدگی پر مبنی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق اب سیٹلائٹس کو نشانہ بنانے کے طریقوں میں تنوع آ چکا ہے جن میں جیمنگ، لیزرز اور سائبر حملے شامل ہیں جو عام ہوتے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی جنرل نے کہا کہ یوکرین جنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلا اب مکمل طور پر ایک آپریشنل میدان بن چکا ہے۔ یاد رہے...
    سندھ کے علاقے صالح پٹ میں مبینہ طور پر زمیندار نے اونٹ کے بچے کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹوبہ ٹیگ سنگھ، کھیت میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں، ملزمان گرفتار اونٹنی کے مالک کے مطابق کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا، تشدد کے بعد اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی اور منہ پر بھی ڈنڈے مارے گئے۔ زخمی اونٹنی کا علاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صالح پٹ میں اونٹنی کی ٹانگ توڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جانور کے ساتھ اس طرح کا سلوک...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں سُپر فور ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دینے لگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راونڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ یہ خدشہ اس وقت پیدا ہوا جب وہ گروپ اے کے میچ میں عمان کے خلاف فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ کرکٹنگ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 15ویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کا سر زمین...
     اسلام آباد(این این آئی)جنوبی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق نے ایک سال میں 18 ہزار پاکستانیوں کے کمبوڈیا جانے پر وزارت داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کمبوڈیا جانیوالے افراد کی سہولت کاری کر رہا ہے۔اراکین نے کہاکہ تھائی لینڈ اور ویتنام کی ہمسایہ ریاست میں پاکستانیوں کو یرغمال بنانے،کرنٹ لگانے،بھتہ لینے کی شکایات عام ہیں، جسمانی اعضاء تک نکال لئے جاتے ہیں۔ عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد...
    کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز PK-300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز تاحال نہ جاسکی۔ پرواز کے مسافر لاونج میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گراونڈ اسٹاف کی جانب سے روانگی کے وقت کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا جارہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی متوقع روانگی کا وقت اب صبح 11 بجے بتایا جارہا ہے۔ مسافروں نے بروقت اطلاع فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن انتظامیہ پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔  
    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک نے اجتماعی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے بڑے اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے، جن میں انٹیلیجنس کے تبادلے میں اضافہ، نئے میزائل وارننگ سسٹمز کی تیاری اور مشترکہ دفاعی مشقیں شامل ہیں، یہ فیصلے اسرائیل کے رواں ماہ کے اوائل میں دوحہ پر مہلک حملے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یو اے ای کے اخبار دی نیشنل نے رپورٹ کیا کہ عرب-اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے بعد، جہاں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، جی سی سی حکام نے دوحہ میں فوجی انٹیلیجنس کے اتحاد پر بات چیت کی۔ جی سی سی مشرقِ وسطیٰ کے 6...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے خلاف 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، وہاں کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد خودکش دھماکوں اور دیگر سنگین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک افغان شہری بھی شامل ہے،...
    چمن بارڈر کے راستے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا، جو ایک مہلک بم دھماکے کے بعد ایک دن کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ عمل جمعرات کو اس وقت روک دیا گیا تھا، جب بارڈر ٹاؤن میں ایک پرہجوم ٹیکسی اسٹینڈ پر واقع عارضی دکانوں کے قریب زوردار دھماکا ہوا تھا، جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ دھماکے کے وقت بڑی تعداد میں افغان خاندان پاک-افغان سرحد پر اپنے وطن واپس جانے کے لیے موجود تھے، حکام نے فوراً ہی واپسی کا عمل معطل کر دیا تھا، اور خاندانوں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر علاقے سے نکال لیا تھا۔...
    اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ ایک گیم چینجر معاہدہ ہے۔ اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے، یہ ایک ایسی صدا ہے جو حرم کے میناروں سے بلند ہوتی ہے اور مینار پاکستان کی فضاؤں...
    ملتان ( نیوزڈیسک) ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ ترجمان موٹر وے...
    بہاولنگر( نیوزڈیسک) دریائے ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، فصلیں تباہ ہو گئیں، زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔ دریائی بیلٹ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری رہیں، موضع کوٹ لنگاہ، توگیرہ اور دیگر علاقوں کے رابطے منقطع ہوگئے، دریائے سندھ میں کنڈیارو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، کچے کے قدیمی گاؤں بکھری کو بچانے کیلئے بنایا گیا بند توڑ دیا گیا۔ کچے کے علاقوں میں تل، کپاس اور جوار کی فصلیں تباہ ہوگئیں، 50 سے زائد دیہات ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 4 لاکھ 26 ہزار 847 کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر پانی...
    تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے جس کے تحت تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اقدام غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے، اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ...
    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پاکستان نے میزبان مالدیپ سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل دو سیٹ جیتے۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 16-15، 10-22 اور 6-7 رہا۔ پاکستان کے کاشف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل صبح کے سیشن میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ Post Views: 6
    پاکستان اور  چین کے اشتراک  کے باعث زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ ایس آئی ایف سی  کے تعاون سے چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور  چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے  تین اہم مفاہمتی یاداشتوں  پر دستخط کیے گئے، ان  اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع  متوقع ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے تحت چین کی جدیدٹیکنالوجی سے پاکستان کے  زرعی شعبے میں جدت ممکن بنائی جائے گی، تعلیمی تعاون کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل اور اسکالرشپ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ چینی سبز ترقیاتی...
     پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کی چار رکنی ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی تاہم بی بی نے معائنہ کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹہ جیل میں رہی اور رات 8 بجے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ میڈیکل ٹیم ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ راشد پر مشتمل تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول کی طبیعت کی اطلاع ملتے ہی 4 رکنی ٹیم 30 منٹ میں جیل پہنچ گئی تھی تاہم خاتون قیدی نے معائنہ کرنے سے انکار کردیا۔ بانی کی...
    حریت ترجمان نے سینئر حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق، مولانا مسرور عباس انصاری اور دیگر رہنمائوں کی گھروں میں نظربندی کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں تعینات قابض فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے...
    پنجاب کے علاقے جلال پور پیروالا کے قریب موٹر وے ایم-5 کا مشرقی حصہ سیلابی پانی نے بہا دیا ہے، جس کے بعد موٹر وے پولیس نے اس سیکشن کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ہے۔ مٹی، پتھروں اور سینڈ بیگز سے محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع سیلاب کا سبب اور رسپانس چناب اور ستلج دریاؤں سے آنے والا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ موٹر وے کے قریب پہنچا، جس سے زمین کٹاؤ کا خدشہ پیدا ہوا۔ پنجاب ڈاکومنٹس کے مطابق، متعلقہ محکموں نے شگاف والے مقام پر پتھر ڈال کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے نقصان سے بچنے کی کوشش کی...
    ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق اگر چربی والے جگر کے مریضوں کو بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر)، ذیابطیس یا نارمل کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی کمی کا سامنا ہو تو ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔ یہ تحقیق کلینیکل گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان میں سے سب سے زیادہ خطرناک مرض بلڈ پریشر ہے جو چربی والے جگر کے مریضوں میں موت کا امکان 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ ذیابطیس یا پری-ذیابطیس سے یہ خطرہ 25 فیصد اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی سے 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں بڑی طبی پیشرفت، جگر کا پہلا...
    سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر  وڈیرے نے مبینہ طور   پر  بے زبان اونٹنی کو  بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کھیت میں گھس کر  پانی پینے پر  وڈیرے نے مبینہ طور  پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی مالک کے مطا بق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر  سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر  ڈنڈے بھی مارے۔ زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نےانکار کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا  نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نےکہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کو   اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔حسبِ روایت محفل کا انعقاد امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی زوجہ محترمہ لبنی رضوان کی جانب سے کیا گیا۔ درودو سلام اور شانِ نبی ﷺ میں نعیتہ کلام پر مبنی اس بابرکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں محترمہ لبنیٰ رضوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس و بابرکت موقع ہمیں ہمارے پیارے نبی، حضرت محمد ﷺکی ولادت باسعادت کی یاد دلاتا ہےجن کی زندگی رحمت،...
    پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز پرتگالی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرتگال اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کریں گے جس میں پرتگال کی جانب سے...
    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک نے خطے کے اجتماعی دفاع کو مستحکم بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں انٹیلی جنس کے تبادلے کو وسعت دینا، نئے میزائل وارننگ سسٹمز تیار کرنا اور مشترکہ فوجی مشقیں کرنا شامل ہیں۔ یہ اعلان اسرائیل کے حالیہ مہلک حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دوحہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اماراتی اخبار دی نیشنل کے مطابق، یہ اقدامات عرب - اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے بعد کیے گئے، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس کے دوران جی سی سی حکام نے دوحہ میں فوجی انٹیلی جنس کے تعاون اور اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔...
     وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی)...
     فائل فوٹو  سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے، زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئیسانگھڑ میں ٹانگ...
    لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والےایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری کو معطل کردیاگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA جوئے کی تشہیر کے کیس میں متحرک تھے، اب جنت مرزا اور متھیرا کو بھی نوٹس جانیوالے تھے جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور پولیس کے افسرا ن کیخلاف صحافیوں کی درخواست قبول کرنے پر بھی ان سے بازپرس ہوئی تھی لیکن معطلی کے بعد سرفراز چوہدری نے لاہور میں اپنے دفتر کا چارج چھوڑ دیا، یہ بات صحافی و ولاگر منصور علی خان نے بتائی۔ اپنے ولاگ میں منصور علی خان نے بتایاکہ ڈکی بھائی جوئے کی تشہیر کے کیس میں گرفتار ہیں، دیگر لوگوں کو بھی نوٹس دیے گئے ، جوئے کی...
    سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سراج سومرو، طحٰہ احمد سمیت محکمہ خزانہ کے سیکرٹری فیاض جتوئی اور متعدد اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران نے شرکت کی، اس دوران محکمہ خزانہ کی سال 2024 اور 2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کی فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پنشنرز کو پنشن جاری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی اے سی نے مشکوک پنشن جاری ہونے سے روکنے کے لیے سندھ کے تمام محکموں...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا گیا کہ ہیکرز نے 3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا ہے، جس پر اراکین پارلیمنٹ نے شدید تشویش کا اظہارکیا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ خان کر رہی تھیں، جنہوں نے معاملے کو "قومی سلامتی اور عوامی اعتماد" کامسئلہ قرار دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ متاثرہ افراد میں 2026 کے حج کیلیے درخواست دینے والے شہری بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ نیا ڈیٹا لیک ہے یا 2022 کے لیک سے منسلک ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج درخواست گزاروں...
    ویب ڈیسک: سکھرکی تحصیل صالح پٹ میں با اثر و ڈیرےکا کھیت میں گھسنے پر اونٹنی پر بد ترین تشدد ، وڈیرے نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا،اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اونٹنی پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر  وڈیرے نے مبینہ طور   پر  بے زبان اونٹنی کو  بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔  کھیت میں گھس کر  پانی پینے پر  وڈیرے نے مبینہ طور  پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی،  وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر  سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر  ڈنڈے بھی مارے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی...
    پاکستان اور ایران نے موجودہ زرعی تعاون میں اضافے اور زرعی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر تجارت جام کمال خان کی تہران میں ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری GHEZELJEH سے ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں بتایا گیا کہ ایرانی وزارت زراعت آئندہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان میں اپنا اعلیٰ سطح کاایک وفد بھیجے گی تاکہ پاکستان سے ایران کیلئے مکئی کے برآمدی انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ اشتہار
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے اگلے سال کیلئے گندم کی پالیسی پر غور کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آج کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کسانوں کے فائدے کیلئے قومی گندم پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں گندم کاشت کرنے کیلئے کسانوں کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔کسانوں کے فائدے کیلئے گندم کی امدادی قیمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا تنویر حسین نے گندم کی پیداوار بڑھانے اورکسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کا اظہارکیا۔ اشتہار
    امریکی منڈی میں پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کے فروغ اور برآمدات سے وابستہ کاروباری شخصیات کو امریکہ کے کاروباری طریقے سے بہتر طورپر جوڑنے اور بزنس کمیونٹی کے درمیان مربوط روابط استوار کرنے کی غرض سے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی قونصلیٹ مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں ۔اس حوالے سے امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے 15 سے 17 ستمبر تک نیو یارک کا دورہ کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ ونگ کے سینئر افسر محمد حینف چنہ بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ تھے۔ تین روزہ دورے کے دوران سفیر پاکستان نے کاروباری برادری اور شراکت داروں سے نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔بات چیت کے دوران پاکستان کی موجودہ صنعتی صلاحیت، ہوم ٹیکسٹائل کے شعبے میں مسابقتی برتری...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء احتجاج کے دوران وکیل انتظار حسین پنجوتھہ اور صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی گئی۔ صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکلا نے واجد گیلانی کے خلاف کچھ کیا ہوتا تو میں انہیں معاف کر دیتا، چونکہ یہ حملہ بار کے صدر اور سیکرٹری پر تھا اس لیے کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے انکے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ واجد گیلانی نے کہا کہ ہم کسی جج کی پراکسی نہیں ہیں،...
    کراچی: سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی میں کمی کا رجحان برقرار رہنے سے آمد 385055 کیوسک اور اخراج 356834 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 499850 کیوسک اور اخراج 446470 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 326942 کیوسک اور اخراج 306887 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ Tagsپاکستان
    احمد منصور: پاکستان اور چین کا اشتراک،زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت،  زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط،ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی...
     ویب ڈیسک :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے صاف انکار کر دیا۔ پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔ پمز اسپتال کی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔ پاکستان نے...
    پاکستان میں آئندہ 12 سے 18ماہ کے دوران انٹر نیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔وزارتی حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی...
    محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 2025کا دوسرا سورج گرہن21 اور 22 ستمبر کو ہوگا۔سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30منٹ پر ہوگا، 22 ستمبر کو رات 12بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات2 بج کر 54 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوا تھا۔
    ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا۔سی پی او ملتان نے بتایا کہ اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس...
    وقاص صدیقی: جلال پورپیروالہ میں ملتان، سکھر موٹروے سڑک کا مشرقی ٹریک بھی سیلابی پانی سے متاثر ہوکر ٹوٹ گیا. تفصیلات کے مطابق جلال پور پیروالہ موٹروے کا دوسرا ٹریک بھی سیلابی پانی سے ٹوٹ گیا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موجود ہے۔  موٹروے کا مشرقی حصہ سیلاب سے ٹنل متاثر ہونے کے بعد جزوی طور پر متاثر ہوا، اس سے قبل موٹروے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب سے ٹوٹ کر بہہ گیا تھا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی بھاری پتھروں کی مدد سے دونوں اطراف کو تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا، موٹروے متاثر ہونے کے آٹھویں روز...
    بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی 3 روزہ جوتی جوت تقریبات کا آغاز آج ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس کے باعث راہداری بند رہنے کے ساتھ ساتھ واہگہ کے راستے سے بھی کوئی یاتری شریک نہیں ہوگا۔گیانی گوبند سنگھ نے کہا کہ کرتارپور گردوارہ ہمیشہ کی طرح امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور یہ تقریبات اسی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔بابا گرو نانک کی برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو...
    پاکستان اورسعودیہ کے مابین تاریخی معاہدے کا جشن منانے کیلئے شروع کیاگیا چراغاں 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھاجائے۔سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیاگیاہے۔ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ ،ولی عہد ،وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی تصویروں پر مبنی قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعدادمیں شاہراہوں اور عمارتوں پر لہرائے گئے ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی سرمایہ کار ایپ کی آپریشنز کا کنٹرول امریکہ کے اندر سنبھالیں گے۔ امریکی قانون ساز کئی برسوں سے ٹک ٹاک کو لے کر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ڈیٹا پرائیویسی اور نوجوان امریکیوں پر چین کے ممکنہ اثرات ہیں۔ اسی وجہ سے بائیٹ ڈانس، جو ٹک ٹاک کی اصل کمپنی ہے، پر یا تو امریکی سرمایہ کاروں کو شئیرز دینے یا پھر امریکا میں پابندی کا سامنا کرنے کا دباؤ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو: ٹک ٹاک...
    ویب ڈیسک :بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز  آج سے ہوگا۔  دربار کرتار پور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔  بابا گرو نانک کی برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی۔  ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے کہا کہ بھارت نے تقریبات میں شرکت کے لیے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی۔   
    اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران پرتگالی وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل کا کہنا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پرتگالی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرتگال اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی...
    ویب ڈیسک :پاکستانی شہریوں کے لیے تاجکستان کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ۔وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے تاجکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں تاجکستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ ملاقات میں تاجکستان کی جانب سے زرعی مصنوعات کے شعبے میں بارٹر ٹریڈ کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔سردار یاسر الیاس نے اس موقع پرکہا کہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کی دوستی کا ثبوت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 3 ماہ بعد پہلی فون کال میں تعلقات میں نرمی کا اشارہ ملا، تاہم مشہور ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل پر کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا ٹرمپ نے کال کے بعد دعویٰ کیا کہ ڈیل قریب ہے، مگر بیجنگ کے بیان میں محتاط لہجہ اختیار کیا گیا۔ چینی صدر نے کہا کہ کاروباری مذاکرات مارکیٹ اصولوں اور ملکی قوانین کے مطابق ہونے چاہییں۔ ماہرین کے مطابق یہ کال بظاہر تعلقات میں ’برف پگھلنے‘ کا اشارہ ہے، مگر بڑے تجارتی معاہدے کا امکان اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایپیک...
    بھارت نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے توقع رکھتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے کے باوجود ریاض نئی دہلی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں ‘باہمی مفادات اور حساسیتوں’ کو مدنظر رکھے گا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ‘بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری وسیع اور گہری ہے جو گزشتہ چند برسوں میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہماری توقع ہے کہ یہ شراکت داری باہمی مفادات اور حساسیتوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور سعودی عرب نے بدھ کو باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے چیئرمین عرفان صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعض پارلیمانی ارکان اور عدلیہ کے چند ججز بیک وقت استعفے دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔ قائمہ کمیٹیاں ،پارلیمنٹ کی روح ہیں۔ پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہوکہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے ۔لیکن حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج… — Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) September...
    گردوارہ کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سیلابی صورتحال کے بعد صفائی اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات آج 20 ستمبر سے شروع ہوگئی ہیں جو 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مرکزی تقریب 22 ستمبر کو گردوارہ کرتارپور میں منعقد ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اْرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی سے ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان میں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جبکہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبے کو مزید فعال کرنے میں...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر)  پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے  ان پر عمل کریں گے۔ ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے جلد ایک ساتھ مستعفیٰ ہو جائیں گے جس کا مقصد پاکستان کو بحران میں دھکیلنا ہے لیکن اس منصوبے میں ناکامی اور رسوائی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملے گا۔جمعہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما نے کہا کہ "حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے ،لگ بھگ ایک ساتھ ،...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ اقدام صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ادارے کی ترقی و معیار کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور صحت عامہ کے فروغ میں بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ اْن کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جو قومی خدمت کے...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے’’گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم 2025‘‘میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فورم کے دوران طلال چوہدری نے مختلف سیشنز میں شرکت کے ساتھ ساتھ منعقدہ ایکسپو کا بھی معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی آلات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر یوئے شیوہو نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا جس میں طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔طلال چوہدری نے فورم کے موقع پر انٹرپول کے سیکرٹری جنرل والڈسی...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے طبی معائنہ کیلئے جمعہ کو پمس ہسپتال کی چار رکنی میڈیکل ٹیم جیل پہنچی تاہم بشری بی بی نے پمس ہسپتال کی ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔
    شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ کے تحت حرم شریف اور روضہ رسولؐ کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ہے۔ اختر ڈار نے کہا قطر میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف یک زبان ہونا اور پاک سعودیہ دفاعی معاہدے نے عالم اسلام کی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاہدہ میں شامل ہو جائیں‘ اسی میں عالم اسلام کی بقا ہے۔انہوں نے کہا اسلامی ملکوں کی ایک کرنسی ہونی چاہیے جس سے خطہ میں ڈالر کے مقابلہ میں نیا اسلامی روپیہ منظر عام پر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں...
    : اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹیں منسوخ کر دی گئیں ۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز ، جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔
    اسلام آباد (آئی این پی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا ہے،بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  ٹی بی ایم ایم ورکشاپ سے ورچوئل خطاب میں  کیا  ۔ اویس احمد لغاری نے کہا کہ جدید، شفاف اور مسابقتی بجلی کی مارکیٹ قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ہر پاکستانی کو سستی، قابل اعتماد اور پائیدار توانائی فراہم کی جا سکے۔وزیر توانائی نے کہا کہ سی ٹی بی سی ایم عالمی تجربات کی روشنی میں تیارکردہ ایک نظام ہے، یہ نظام بجلی شعبے میں شفافیت، مسابقت کے فروغ کے لئے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاق اور سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے اور گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی جس دوران چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور معاون خصوصی خوراک جبار خان بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر کے درمیان ملاقات میں گندم کی درآمد کے بجائے اپنے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ملکی سطح پر گندم کے لیے نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 3300 سے 4000 روپے گندم کی اوپن مارکیٹ میں قیمت ہے، ایسی پالیسی بنائی جائے گی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں بانی پی ٹی آئی کے چیلوں نے ہم پر جملے کسے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو سعودی سرزمین پر وہ عزت ملی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی، اب پتا چلا سبز پاسپورٹ کی عزت کیا ہوتی ہے 
    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔...
    پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے کہا کہ یورپی طاقتوں کی مذاکراتی کوششوں کو ایران نے سنجیدگی سے نہیں لیا، اسی لیے رواں ماہ کے آخر تک پابندیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق میکرون نے واضح کیا کہ ایران کی حالیہ تجاویز قابلِ عمل نہیں ہیں،ایران پر دوبارہ سے  پابندیاں بحال ہو جائیں گی کیونکہ ایران نے ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ خیال رہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی (ای 3) نے اگست کے آخر میں 30 روزہ مذاکراتی عمل شروع کیا تھا۔ یورپی ممالک کی جانب سے ایران کو پیشکش کی...
    اسلام آباد میں وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان اہم ملاقات میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور کسی بھی صورت گندم درآمد نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر کے درمیان ہوئی جس میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور معاون خصوصی برائے خوراک جبار خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ درآمد پر انحصار کرنے کے بجائے مقامی کاشتکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی تاکہ ملک میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ گندم کے حوالے سے ایک نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو بگرام ایئربیس کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا اور اب اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بگرام فوجی ایئربیس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور امریکا اس بیس پر دوبارہ اپنی فوجی تعیناتی چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی واضح کیا تھا کہ یہ ایئربیس امریکا کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ اُس علاقے سے صرف ایک گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر...
    اسلام ٹائمز: سیلاب آیا اور چلا گیا، پانی کے تیز بہائو میں سیلابی علاقوں میں جو کچھ بہہ چکا ہے، اسکا شمار ممکن نہیں، فلاحی و رفاہی اداروں اور درد دل رکھنے والوں کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، یہ مرحلہ متاثرین کی بحالی کا ہے، اس میں قدم قدم مزید آگے بڑھانا ہوگا۔ کہیں غفلت نا ہو جائے، کوئی ہم سب کی کوتاہی کا شکار نا ہو جائے، کوئی سیلابی ریلوں میں اپنا سب کچھ بہتا دیکھنے والا تباہ حال ناامیدی اور مایوسی کی رو میں نا بہہ جائے، امامیہ اسکائوٹس کے سابق چیف، برادر مجتبیٰ سعیدی میرے استاد اکثر کہتے تھے، جو مجھے یاد ہے، "امامیہ اسکائوٹس۔۔۔ خستہ نباشید۔۔ لبیک یاحسینؑ" تحریر: ارشاد حسین ناصر امامیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عرب اور اسلامی رہنما 15 ستمبر کو ہنگامی کانفرنس کے لیے دوحا میں جمع ہوئے۔ مسلم دنیا کے لاکھوں لوگوں کے لیے یہ ملاقات تاریخی اہمیت رکھتی تھی۔ غزہ کی بھوک اور فلسطینی بحران شدید تھا، قحط کا اعلان ہو چکا تھا، اور اسرائیل کے 9 ستمبر کے دوحا پر حملے— جس میں ایک قطری شہری اور حماس کے مذاکرات کار ہلاک ہوئے نے حالات کو مزید سنگین کر دیا تھا۔ آخر کار، بہت سے لوگوں نے امید کی کہ عرب اور اسلامی دنیا قتل و غارت گری اور غزہ میں قحط کو روکنے کے لیے مؤثر منصوبہ پیش کرے گی۔ لیکن اس کے بجائے، کانفرنس میں جو الفاظ دیے گئے وہ بموں کی گرج کے سامنے کھوکھلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاق اور سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے اور گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی رانا تنویر نے وفدکے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور معاون خصوصی خوراک جبارخان بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر کے درمیان ملاقات میں گندم کی درآمد کے بجائے اپنے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ملکی سطح پر گندم کے لیے نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس دوران بتایا گیا کہ 3300 سے 4000 روپے گندم کی اوپن مارکیٹ میں قیمت ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن اور ریڈ لائن منصوبوں میں تاخیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے 2035ءتک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں پی آئی ڈی سی ایل سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ منصوبوں کے مکمل ہونے کی تاریخ دی جائے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت، فٹ پاتھوں کی خراب اور منصوبے کی تکمیل کی مقررہ مدت سے کے ایم سی کو مطمئن کیا جائے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 2017ءکا این او سی اب تک مکمل نہیں ہوا، کراچی کے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی قیادت کو منصوبوں کی تکمیل میں شامل کیا جائے، مسائل کی وجہ سے شہر کی صورتحال خراب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت مڈل مین کو مالی طورپر سہولت دینے کیلیے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں 40 روپے کلو کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وڈیرے، جاگیرداروں اور کرپٹ عناصر پر مشتمل صوبائی حکومت غریب عوام کی فکر ہے اور نہ ہی وہ غریب عوام کو جینے کا حق دینا چاہتے ہیں۔ کچھ ہی روز قبل تک پورے سندھ میں گندم کی فصلوں کی کٹائی ہوئی ہے اور گندم محکمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی اسٹریٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ عبدالرحمن راجپوت نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کی علامت ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ثقافتی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چرس اور مین پوری برآمد، پولیس کے مطابق ایس ایچ او حسین آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سوہیو خان عرف منیر میسوکو 2 کلو 170 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد ارشد یوسف ب زئی کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او اے سیکشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر غلام محمد پٹھان کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سینیٹر افنان اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں باہر سے دباو¿ آرہا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کو محفوظ بنانے کےلیے قانون نہ بنایا جائے، اگر ڈیٹا کو محفوظ بنانے سے متعلق قانون نہ بنایا تو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں ہوا، اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے دائرہ کار میں تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام کی لسٹ قائمہ کمیٹی کو فراہم کرنے کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ چیئرپرسن کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی سی ایل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /لندن /نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں مزید 50 سے زاید فلسطینی شہید ہوگئے۔ بعد ازاں شمالی غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے4اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔ اسرائیل اور اردن کے درمیان سرحدی پْل پر فائرنگ کے نتیجے میں بھی  2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بھی بمباری کی گئی جس دوران6 مقامات پر حزب اللہ کے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیاجبکہ عمران خان کو عدالت پیش کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عمران خان کو وڈیو لنک پر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم انہوں  نے وڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ سماعت سے قبل عمران خان کو 3 مرتبہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے  پیغام بھیجا گیا، ساڑھے 10 بجے پہلی بار رابطے پر بتایا گیا کہ وہ 11بجے ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے، 11 بجے رابطہ کرنے پر بتایا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی حکومت نے امریکا کی جانب سے بگرام ائر بیس کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عزائم رکھنے والوں کو ’افغانستان کی تاریخ دیکھنی چاہیے۔ جمعہ کو طالبان حکومت کے قطر میں سفیر سہیل شاہین کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھی ’اگر وہ ہم سے اچھے تعلقات، افغانستان میں سرمایہ  کاری، تجارت اور سفارتی تعلقات چاہتے ہیں تو ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن اگر وہ لالچ پر مبنی مقاصد رکھتے ہیں تو انہیں برطانوی دور میں (افغانستان پر کیے جانے والے) حملے سے لے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-10 بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان سے متعلق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان سے متعلق چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرسے صحافی نے سوال کیا۔ اس پر ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے، امید رکھتے ہیں کہ تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-01-6 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو بدترین میئر قرار دیدیا۔امریکی صدرٹرمپ نے برطانیہ سے واپسی پرائرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ میئر لندن کو میرے کہنے پرشاہی دعوت میں مدعو نہیں کیا گیا،میں صادق خان کو وہاں نہیں دیکھناچاہتاتھا،وہ دعوت میں آنا چاہتے تھے۔امریکی صدر نے کہا لندن میں جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے،ایک عرصہ سے میئرلندن کو پسند نہیں کرتا، میئر لندن کا دنیا کے بد ترین میئرز میں شمار ہوتا ہے،امریکا میں بھی کچھ برے میئرز ہیں،شکاگو کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ادھرامریکی صدر کے اپنے خلاف سخت بیان کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-5 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مختلف محکموں کے 3 لاکھ 8 ہزار پینشنرز میں سے ہزاروں پینشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف محکموں کے ہزاروں پینشنرز کے فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پینشنرز کو پینشن جاری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔  پی اے سی نے مشکوک پینشن جاری ہونے سے روکنے کے لئے سندھ کے تمام محکموں کو اپنے پینشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسز میں ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ پینشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل جمع نہ کرانے والے مشکوک پینشنرز کی آئی ڈیز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعے کے روز پی اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-3 کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)3سال سے ،یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام مکمل طور پر روک دیا گیا ہے، منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر انٹر نیشنل ڈونر نے فنڈ روکنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق فنڈز میں مالی بے ضابطگیوں اور بندر بانٹ کے باعث منصوبے کی شفافیت  پر سوال آٹھ گئے ہیں جس کے بعد ڈونر نے مزید رقم فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔سند ھ حکومت کی جانب سے ریڈ لائن منصوبے پر تعمیراتی کام بند ہونے کی وجوہات کو کراچی کی عوام سے پوشیدہ رکھی جارہی ہیں جبکہ عوام کو اصل صورتحال سے لاعلم رکھا جارہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ریلیف لینے کی تیاری کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے اہداف میں ریلیف حاصل کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے، ریونیو اہداف میں نظرثانی اور میکرواکنامک فریم میں تبدیلیوں پر بات چیت ہو گی، حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ منی بجٹ کے بجائے ٹیکس اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کر کے آمدن بڑھائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اگر آئی ایم ایف ریونیو اقدامات سے متفق نہ ہوا تو فلڈ لیوی...