غزہ کے بحران پر پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں محمد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی تک فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان و ایران کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں انسانی بحران، فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد کی فراہمی اور باہمی تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیشرفت پر ٹیلی فونک بات چیت کی۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں فریقین نے غزہ میں لاکھوں فلسطینی باشندوں کو متاثر کرنے والے سنگین انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر "محمد اسحاق ڈار" نے فلسطینی عوام کے ساتھ بے لوث حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی تک فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے آج صبح نیویارک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے مثبت نتائج پر امید کا اظہار کیا۔ مزید گفتگو کے دوران سید عباس عراقچی اور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، مستقبل قریب میں اعلیٰ ایرانی وفد کے دورہ پاکستان کا پروگرام بھی زیر بحث رہا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں محمد اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان بہت جلد ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ اگلے مہینے اگست کے آغاز میں ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے،
پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔