بھارت حملہ کرے تو پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی بیچ دیا، پاکستان آج کہہ رہا ہے کہ یہ معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا، انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے حق میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی بیچ دیا، پاکستان آج کہہ رہا ہے کہ یہ معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا، انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے حق میں تھا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہٹلر کو روکنے چرچل جیسے مضبوط شخص کی ضرورت تھی، آج مودی کو روکنے کیلئے بانی پی ٹی آئی جیسا چاہیے، آپ کہہ رہے ہندوستان کسی بھی حملہ کرسکتا ہے، اس حملے کا مقابلہ عمران خان ہی کرسکتا ہے۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہندوستان براہموس میزائلز کے ساتھ آپ پر حملہ کرے گا، انڈیا نے ایک میزائل ٹیسٹ کیا، ہمارا جواب کیا تھا؟ بھارت کیل، اٹھ مقام ،چکوٹی، شنکیاری میں اٹیک کرسکتا ہے، ہمارا جواب ایسا ہونا چاہیے کہ ہندوستان کا منہ توڑ دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ عمر ایوب رہا ہے
پڑھیں:
9 مئی مقدمہ: عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع
گوجرانوالہ کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع کردی۔
گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔
دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، درخواستِ ضمانت عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی طرف سے درخواست پیش کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل بیماری کےباعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔