Juraat:
2025-09-19@14:00:14 GMT

پہلگام فالس فلیگ، حقائق چھپانے کی بھارتی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

پہلگام فالس فلیگ، حقائق چھپانے کی بھارتی کوشش ناکام

ریاض احمدچودھری

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریججو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی تاہم بعد میں کرن ریجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ بھارتی صحافی رویش کمار نے بھی اس جانب نشاندہی کی۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان نے واقعے کی مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔پاکستان نے واقعے کی مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جعلی، من گھڑت اور خطرناک خبریں زیر گردش ہیں۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 31 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں انتہائی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ نازک ترین حالات میں بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ منفی رپورٹنگ صحافتی اقدار کے قتل عام کے مترادف قرار دی گئی۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کی ایک منظم مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت حملہ آوروں کا تعلق پاکستان آرمی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
فیک نیوز واچ ڈاگ نے حملے کے بعد ہوئے واقعات کی ٹائمنگ پر بھی سوال اٹھا دیے۔رپورٹ کے مطابق حملے کے عینی شاہدین اور بھارتی میڈیا رپورٹنگ میں واضع تضاد سامنے آیا، شام میں 2018 کے دوران لی گئی بچے کی دردناک تصویر کو پہلگام واقعے کے ساتھ جوڑا گیا جبکہ انڈین جوڑے کی منظرعام پر آئی وضاحتی ویڈیو سے ہندوستانی بیانیے کو شدید دھچکا پہنچا۔اے کے 47 تھامے شخص کی افغانستان میں لی گئی سال 2022 کی تصویر کو پہلگام واقعے کا حملہ آور قرار دیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی کی من گھڑت خبروں نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔بھارتی میڈیا پر پاکستان کے پیٹرول پمپس پر افراتفری کی خبریں مضحکہ خیز قرار دی گئیں۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک آرمی جنرلز کی فیملی کے پاکستان سے فرار ہونے کی من گھڑت خبریں وائرل ہوئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر آگ لگنے کی جعلی خبروں نے شہریوں میں بے چینی کو مزید بڑھایا۔انڈین میڈیا پر پی ایف یو جے کے آزاد کشمیر میں ہوئے احتجاج کو غلط رنگ دیا گیا، اے آئی تصاویر کی مدد سے جائے وقوعہ پر خود ساختہ سیکڑوں لاشیں دکھائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق جعلی خبروں کے پریشر میں دونوں ممالک کی حکومتیں سخت فیصلے لینے پر مجبور ہوئیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں اور بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا۔ بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ بھارت سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتا لگانے میں ناکام رہیں۔ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے، امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔ بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت اور معیشت متاثر ہوگی لہٰذا بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کرکے، نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد انتہاء پسند ہندو مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے وقت حملہ آور آتے ہیں اور مار کے چلے جاتے ہیں کہاں گئی آپ کی انٹیلیجنس ؟ بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت میں ایسے حملے صرف الیکشن سے پہلے ہی کیوں ہوتے ہیں؟،جب پلوامہ میں فالس فلیگ ہوا تو لوک سبھا کے انتخابات تھے اور اب پہلگام فالس فلیگ کے وقت بہار میں الیکشن ہے۔ انتہا پسند بی جے پی صرف کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کو بدنام کرنے اور اپنے کرتوت چھپانے کیلئے مسجد اور مسلمان کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔
سیاسی تجزیہ کار نے کہاکہ بھارتی شہری نے کہاکہ مودی ہندتوا نظریے کی بنیاد پر عوام کو بیوقوف بنا کر سیاسی فائدہ اٹھا رہا ہے، بھارتی شہریوں کے یہ خیالات ثابت کرتے ہیں کہ انتہا پسند بی جے پی کا ایجنڈامسلمانوں کو دبانا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اب تک سامنے آئے حقائق ثابت کرتے ہیں کہ یہ کام مودی کا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پہلگام فالس فلیگ پہلگام واقعے چھپانے کی کشمیر کے واقعے کے میڈیا پر کے بعد

پڑھیں:

ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ

دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور میچ ’’اسپرٹ آف کرکٹ‘‘ کے تحت کھیلا جائے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے اس میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ میچ کے آفیشلز کو پہلے ہی واضح ہدایات دی جائیں تاکہ کھیل کے دوران کسی قسم کی سیاسی حرکت نہ ہو۔

یہ خدشات اس وقت پیدا ہوئے جب ابتدائی مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کے رویے نے کرکٹ کے کھیل کے آداب کو نقصان پہنچایا۔ اس میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان نے پاکستانی قائد سے مصافحہ نہیں کیا اور میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو نے میچ کے بعد اپنے انٹرویو میں سیاسی بیانات دیے جبکہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع فیصلوں نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا۔ پی سی بی نے اس رویے پر آئی سی سی سے باضابطہ شکایت درج کرائی اور پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں ریفری کی معافی اور آئی سی سی کی انکوائری کی یقین دہانی کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سپر فور کے لیے اب تک امپائرز اور ریفریز کی تقرری نہیں کی گئی، تاہم اینڈی پائی کرافٹ کے ساتھ رچی رچرڈسن کا نام بھی زیرِ غور ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ میدان سے باہر کے معاملات سے دور رہتے ہوئے اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھیں اور بھارت کے خلاف جیت کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا ہے کہ ان کی ٹیم بھارت سمیت ہر حریف کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ یو اے ای کے خلاف کامیابی کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے تاکہ اگلے میچز میں 170 رنز کے ہدف تک باآسانی پہنچا جا سکے۔ سلمان نے شاہین آفریدی اور صائم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم نے گزشتہ چار ماہ کی طرح کھیل پیش کیا تو کسی بھی حریف کے لیے پاکستان کو ہرانا مشکل ہوگا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ
  • بھارت کا ایک اور ڈرامہ، پاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش
  • ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام، ’کوشش کرکے ہار جانے پر ہم دکھی نہیں‘
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • اڑنگ کیل کے جنگل میں ریچھ کا حملہ، 1 شخص شدید زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی