پہلگام پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر ریاض احمد کا تبادلہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پہلگام پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او) انسپکٹر ریاض احمد کا تبادلہ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے 6 پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق پہلگام پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او ) انسپکٹر ریاض احمد کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر ریاض احمد کو پہلگام پولیس اسٹیشن سے ہٹا کر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کیمپ ایشمقام تعینات کیا گیا ہے۔
ان کی جگہ انسپکٹر پیر گلزار احمد کو پہلگام پولیس اسٹیشن کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) میں تعینات تھے۔
اس کے علاوہ دیگر پانچ پولیس افسران کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں جن کے نام اور نئی تعیناتیوں کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری کردہ حکم نامے میں شامل ہیں۔ تاہم، انسپکٹر ریاض احمد کی تبدیلی حالیہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔
یہ تبادلہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام فالس فلیگ کے بعد عمل میں آیا ہے جس میں 28 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور اس حملے نے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے تھے۔
یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ واقعہ کی ایف آئی آر نے ہی مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کیا تھا جو کہ واقعہ کے محض 10 منٹ بعد پہلگام پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پہلگام پولیس اسٹیشن انسپکٹر ریاض احمد ایس ایچ او
پڑھیں:
لاہور: محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا
لاہور:محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے اپنی ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا۔
تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد بشیر اور دو چچاؤں عمران اور جبار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر 15 سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو رات گئے قریبی قبرستان میں دفن کر دیا۔
مقتولہ سدرہ ذہنی معذور تھی اور اکثر گھر سے باہر نکل جایا کرتی تھی۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ محلے داروں کی طرف سے طعنے سننے پر انہوں نے غصے میں آ کر قتل کی واردات کی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔