انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان کواقبال جرم کرنے پر 6،6 ماہ قید بامشقت50،50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ملزمان کو سزا اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سنائی
عدالت نے ایس ایچ او ریلوے پولیس تھانہ راولپنڈی کو ملزمان کو حراست میں لیکر جیل منتقل کرنے کے احکامات دے دیے، عدالت نے سپر انٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردیں۔
پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا، ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت،کھڑکیوں اور دروازوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی تھی، ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کے کمپیوٹر اور ریکارڈ کو بھی جلا دیا تھا۔
ملزمان نے دوران ٹرائل دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیانات قلمبند کروائے تھے، ملزمان دو سال سے ضمانتوں پر رہا تھے۔
ملزمان نے اقبالی بیان میں موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے اکسانے پر حملہ کیا اور بہکاوے میں آکر توڑ پھوڑ کی، مستقبل میں ایسے جرائم کا ارتکاب نہیں کریں گے۔ملزمان نے عدالت سے استدعا کی کہ غریب اور مزدور لوگ ہیں۔سزاؤں میں نرمی کی درخواست کرتے ہیں، پی ٹی آئی قیادت نے دوسال میں کوئی مالی یا قانونی معاونت نہیں کی،اپنے کیے پر پچھتاوا ہے، مزدور لوگ ہیں مزید مالی بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-15
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی قیادت میں تھانے کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پولیس نے ایک منشیات فروش اور ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار ملزم جہانزیب شیخ کے قبضے سے 1090 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ کی سربراہی میں دورانِ اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد سلیم گوپانگ کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔