نو مئی حملے میں ملوث مزید 20 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث 20 افراد کو جرم کا اعتراف کرنے پر چھ، چھ ماہ قید بامشقت اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو فوری طور پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد منظم منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق، ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت، کھڑکیوں، دروازوں، کمپیوٹرز اور سرکاری ریکارڈ کو جلا دیا اور شدید توڑ پھوڑ کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ تمام ملزمان نے دوران ٹرائل دفعہ 164 کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کیا، اور وہ دو سال سے ضمانت پر رہا تھے۔
اقبالی بیانات میں ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر حملے میں حصہ لیا، بہکاوے میں آ کر قانون کو ہاتھ میں لیا اور اب اپنے عمل پر شدید پشیمان ہیں۔
ملزمان نے عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزدور اور غریب لوگ ہیں، مستقبل میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی عمل سے اجتناب کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے گزشتہ دو سال میں نہ کوئی مالی امداد دی، نہ قانونی معاونت فراہم کی، جس پر وہ خود کو تنہا اور پچھتاوے کا شکار محسوس کرتے ہیں۔
عدالت نے ملزمان کی درخواست پر سزا میں نرمی کرتے ہوئے چھ ماہ قید اور جرمانہ سنایا، اور تمام کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی اور اخبارات بھی فراہم کر دیئے گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی اور انہیں اخبارات بھی فراہم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ اس موقع پر عمرا ن خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی، عمران خان نے کہا کہ ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اخبارات بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی ان ہے۔
بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب افتاب احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا۔بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی، بانی پی ٹی ائی کے وکیل قوسین مفتی ائندہ سماعت پر گواہ افتاب احمد پر جرح کریں گے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے
عدالت نے ائندہ سماعت پر دو مزید گواہوں رابعہ اور ثنا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔
مزید :