Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:26:26 GMT

بلوچ قبائل کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

بلوچ قبائل کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں قبائل نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی نکال کر بھارت کو پاکستانی قوم کے ایک ہونے کا پیغام دے دیا۔

بلوچستان کے متحدہ قبائل نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا، غیور قبائل نے ریلی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

متحدہ قبائل کے سربراہ امان اللہ کاکڑ کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں فالز فلیگ آپریشن کیا، ہم بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے قبائل کا پہلگام فالز فلیگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا حوصلہ افزا قدم ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار