WE News:
2025-05-05@04:51:52 GMT

آگ دیکھ کر بھارتی فوجی افراتفری کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

آگ دیکھ کر بھارتی فوجی افراتفری کا شکار

لداخ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شدید دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث فوجیوں کو کیمپ خالی کردیا۔

امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں لگایا جاسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بھارتی فوج بھارتی فوج میں بھگدڑ لداخ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت بھارتی فوج

پڑھیں:

سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی

کراچی:

ایکسپریس نیوز کی جانب سے سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور بھارت بھر میں ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد حقائق سامنے لانے پر ایکسپریس نیوز کا فیس بک پیج پر پابندی لگادی ہے۔

فیس بک کے نوٹیفکیشن میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا ہے کہ قانونی بنیاد پر شکایت کے باعث ایکسپریس نیوز کے فیک پیج تک رسائی محدود کردی گئی ہے اور یہ درخواست انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قوانین کے تحت کی گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے وزیراعظم کا یوٹیوب چینل، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں اور فن کاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی۔

بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پاکستانی میڈیا نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کا پردہ چاک کردیا تھا اور واقعے سے متعلق حقائق سامنے لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی اور اس فہرست میں ایکسپریس نیوز سب سے آگے ہے۔

ایکسپریس نیوز نے پہلگام واقعے کے بعد حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کی اور بھارت کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کی حقیقت آشکار کردی ہے اور صحافت کے معروضی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی جنگی جنون کے مختلف پہلو دنیا کے سامنے لائے۔

بھارت سے ایکسپریس نیوز کی سچ پر مبنی رپورٹنگ ہضم نہیں ہوئی اور پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے فیس بک پیچ ‘ایکسپریس نیوز ‘ پر بھارت میں پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز بھارتی حکومت کی اس مذموم حرکت کے باوجود سچ دنیا کے سامنے لاتا رہے گا اور بھارت کا پاکستان دشمن چہرہ دنیا کو دکھاتا رہے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابراعظم کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کردیا ہے، اسی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بند کردیا گیا ہے۔

بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیل کے میدان میں دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلگام واقعے کے بعد پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ بھی معطل کردی تھی اور بھارت میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو پی ایس ایل کے میچوں سے محروم کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لداخ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فوجی کیمپ چھوڑ کر بھاگ نکلے
  • بھارتی فوج کے کیمپ میں آگ لگنے سے بھگدڑ ، فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں
  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک حادثے کا شکار، 3 فوجی ہلاک
  • دہشت گرد کیمپ ؟پاکستان کے بروقت اقدام سے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا
  • پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والا بھارتی فوجی نوکری سے فارغ
  • کیا شوگر کے شکار مردوں کے لیے ہائی بلڈ پریشر جان لیوا ہوسکتا ہے؟
  • سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی
  • 190ملین پاؤنڈکیس ،سزا کیخلاف بانی کی اپیل اس سال لگنے کا امکان نہیں، رجسٹرار
  • مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک