اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس قومی معاملے پر یکجہتی کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں تاہم انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کا مو¿قف خود وضاحتی ہے، جس میں جرات کے ساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے، وہ ایک قومی رہنما کی سوچ کا عکاس ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک و قوم کے دفاع کے لئے ہر اول دستے میں کھڑی ہوگی، ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے تاکہ تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
خیال رہے کہ پاک بھارت صورتحال پروفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو بریفنگ دیں گے۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو قومی سلامتی کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ٹرمپ کو پوپ کی حیثیت سے اپنی اے آئی  تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاک بھارت پی ٹی آئی کے مطابق

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان کل سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ اس موقع پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے ہیں۔

اس سے قبل ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پریس بریفنگ ڈی جی آئی ایس پی آر عطااللہ تارڑ فوجی ترجمان وزیر اطلاعات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ کا آغاز
  • پاک-بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • عمران خان اور تحریک انصاف ہی وہ آواز ہیں جو عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں
  • پی ٹی آئی کا پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت کرنے سے انکار
  • ملکی سلامتی کی صورتحال پر اے پی سی بلانی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کا بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے
  • پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان کل سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے
  • پاکستان-بھارت کشیدگی پر کل اہم بریفنگ، تمام سیاسی جماعتیں مدعو